جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

خانہ کعبہ کے بالکل سامنے مکہ ٹاور کا سب سے اوپر والا کمرہ کس کیلئے مخصوص ہے ؟ جان کر ہر زبان سبحان اللہ کہہ اٹھے گی

datetime 10  اکتوبر‬‮  2020 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)اس وقت پوری دنیا میں ہزاروں بلکہ شاید لاکھوں مساجد ہونگی جن میں فرزندان اسلام روزانہ خالق کائنات کی عبادت کرتے ہیں ۔ ایک سے ایک خوبصورت اور حسین ترین مساجد جنہیں دیکھ کر دل خود بخوود سبحان اللہ کہہ اٹھتا ہے اور رب ذوا لجلال کی مدح سرائی کرنے کو

دل چاہتا ہے جس نے انسان کو اس قدر اعلی صناعی اور صلاحیتیوں سے نوازا کہ خود انسان بھی حیرت زدہ رہ گیا۔ قارئین کی دلچسپی کی ایک نذر ایک خبر کہ فرزندان اسلام کے مقدس ترین مقام بیت ا للہ کے عین سامنے مکہ کلاک ٹاور کی عظیم الشان عمارت واقع ہے جو 2013 میں اپنے افتتاح کے موقع پر دنیا کی دوسری بلند ترین عمارت تھی۔اس عمارت کی چوٹی زمین سے 607 میٹر کی بلندی پر واقع ہے اور بلند ترین مقام پر ایک خوبصورت سنہرا ہلال بنایا گیا ہے جس کی چمک میلوں دور سے آنکھوں کو خیرہ کرتی ہے۔ چوٹی کے عین نیچے، سنہری ہلال کی بنیاد میں ایک خاص کمرہ بنایا گیا ہے جسے کائنات کے خالق کی عبادت کے لئے وقف کیا گیا ہے۔رپوٹس بتاتی ہیں کہ یہ دنیا کا بلند ترین عبادت خانہ ہے ۔ نماز کے لئے بنائے گئے اس کمرے تک پہنچنے کے لئے ہائی سپیڈ لفٹ استعمال کرنا پڑتی ہے جو عمارت کے ٹاپ فلور تک جاتی ہے۔ اس کے بعد 18 میٹر کا فاصلہ پیدل طے کیا جا سکتا ہے یا اس کے لئے دنیا کی بلند ترین چئیر لفٹ استعمال کی جا سکتی ہے۔ عمارت کی تعمیر کے لئے کام کرنے والے انجینئروں کا کہنا ہے کہ اس کی منصوبہ بندی کرنے والے چاہتے تھے کہ کعبتہ اللہ کے پاکیزہ اور روح پرور نظارے کے ساتھ نماز کی ادائیگی کے لئے جگہ تعمیر کی جائے جس کی تکمیل کے لئے بلند ترین مقام پر واقع ہلال کے اندر یہ خاص کمرہ تعمیر کیا گیا جہاں مسلمان باری تعالی کی عظمتوں کا اعتراف کرتے ہیں اور اس کے سامنے سر بسجود ہوتے ہیں ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…