منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

اندورون ملک پروازوں کیلئے نئے قوائد و ضوابط جاری

datetime 6  اکتوبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

راولپنڈی(این این آئی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے اندورون ملک پروازوں کے نئے قوائد و ضوابط جاری کردئیے جس کے مطابق 20نکاتی نئے قوائد و ضوابط شعبہ ائیر ٹرانسپورٹ نے چھ اکتوبر سے اکتیس دسمبر تک کیلئے جاری کیے ہیں،اے ایس ایف مسافروں کیسواکسی فردکوبھی

پارکنگ ایریاسے آگے نہ جانے کے حوالے سے پابند ہوگی، سی اے اے نے کہاکہ پیسنجر ٹرمینل بلڈنگ میں کوئی شخص بغیرماسک داخل نہیں ہوسکے گا ،بورڈنگ برج، ڈپارچرلاؤنج میں سماجی فاصلہ یقینی بناناایئرپورٹ منیجرکی ذمہ داری ہوگی،ایئرلائنزبریفنگ کاؤنٹراورہرمسافرکوسینیٹائزرفراہم کرنے کی پابند ہوں گی۔ سی اے اے کے مطابق تمام مسافروعملہ دوران پرواز ماسک پہننے اوردیگرایس اوپیزپرعملدرآمدکے پابند ہونگے،مسافروں کی بورڈنگ سے پہلے جہاز کو ایس اوپیز کیمطابق ڈس انفیکٹ کرنالازمی ہوگا،ہر طیارے میں پی پی ایز کی موجودگی یقینی بنائی جائے گی،کیبن کریو مسافروں کو ہرگھنٹے بعد ہینڈ سینیٹائزر دینے کا پابند ہوگا۔ سی اے اے نے کہاکہ ڈومیسک پروازکے مسافروں کیلئے پروٹوکول کی پابندی ہوگی ،مسافر کے علاوہ دیگر افراد پر ائیر پورٹ سے لائونج میں جانے پر پابندی دی گئی ،جہاز پر سوار ہو نے اور اترتے وقت سماجی فاصلے ہینڈ سینی ٹائزر اور ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…