پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر نجی سکول سیل

datetime 30  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)کورونا ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ کرنے پر ایک نجی اسکول کو سیل کردیا گیا۔وزیر تعلیم و محنت سندھ سعید غنی نے کھارادر کے مختلف نجی اسکولوں کا اچانک دورہ کیا۔ ورلڈ لرننگ گرامر اسکول کو فوری طور پر سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے۔

وزیر تعلیم نے مختلف نجی اسکولز میں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا۔سعید غنی نے ڈی جی پرائیویٹ اسکول کو فوری طور پر چھوٹے نجی اسکولز کے دورے اور وہاں ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کو یقینی بنانے کی ہدایات کیں۔صوبائی وزیر نے مدرسہ اسلامیہ اسکول نمبر 3 میں خود اپنے ہاتھوں سے سماجی فاصلہ کے لئے بچوں کو اٹھا کر ان کی کرسیاں درست کیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام بچے اپنی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ماسک، سینیٹائزر کے استعمال کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلہ کو بھی یقینی بنائیں۔صوبائی وزیر نے گلوبل اکیڈمی، ایکسیبلینس اکیڈمی، پاک پروگریسیو اکیڈمی سمیت کئی اسکولز کا دورہ کیا اور وہاں سماجی فاصلہ کو یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…