پیر‬‮ ، 21 اپریل‬‮ 2025 

میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے،پاک فوج کے خلاف نعرے لگانے اور لگوانے والے دونوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے،شیخ رشید اپنے بیان پر قائم

datetime 28  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ایک بار پھر کہا ہے کہ میں اپنے بیان پر قائم ہوں کہ 31 دسمبر تک (ن) سے (ش)نکلے گی، دسمبراور جنوری میں جھاڑو پھرے گا اور تمام بدعنوان جیلوں میں ہوں گے،مریم نواز نے اپنی ساری تقریر عدلیہ، نیب، جنرل عاصم اور شیخ رشید کے خلاف کی، جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول ہے جو ان کے خلاف ہو وہ قبول نہیں،

میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے،حکومت کے خلاف جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور جو نعرہ بازی کی گئی ہے، پاک فوج کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی ہے، نعرے لگانے اور لگوانے والے دونوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز نے اپنی ساری تقریر عدلیہ، نیب، جنرل عاصم اور شیخ رشید کے خلاف کی، جو فیصلہ ان کے حق میں ہو وہ قبول ہے جو ان کے خلاف ہو وہ قبول نہیں، میٹھا میٹھا ہپ، کڑوا کڑوا تھو ان کا ایجنڈا ہے۔انہوں نے کہا کہ پوری کانفرنس میں مریم نواز نے یہ نہیں بتایا کہ ان کے چچا شہباز شریف کی ضمانت کیوں ختم ہوئی،جون سے وہ جس ضمانت میں تھے آج ججوں نے کیس دیکھ کر منسوخ کیا ہے۔وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ابھی تک نواز شریف اورمریم نواز نے میرے 10 سوالوں کا جواب نہیں دیا اور کہتی ہیں کہ یہ لغو ہیں، ان کی کوئی حیثیت نہیں ہے حالانکہ یہ قومی سلامتی کے سوال ہیں۔شیخ رشید نے ایک مرتبہ پھر اپنے گزشتہ پریس کانفرنس میں کیے گئے دس سوالوں کو دہرایا اور مطالبہ کیا کہ اس کا جواب دیں۔انہوں نے جسٹس ثاقب نثار کا مذاق اڑایا، ثاقب نثار ان کو برا لگتا ہے انہیں جسٹس قیوم اور جسٹس تارڈ پسند ہیں، پاناما کا فیصلہ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کیا، موجودہ چیف جسٹس گلزار، جسٹس اعجازالاحسن، جسٹس اعجاز افضل اور

جسٹس شیخ عظمت نے کیا۔انہوںنے کہاکہ یہ سارے جج پاکستان کی عدلیہ کے عظیم ستون ہیں اور پوری قوم ان کے کردار، ذہنی بلندی، وکالت اور قانون پر دسترس کو مانتی ہے۔وفاقی وزیر نے کہاکہ عدالت نے آصف زرداری اور فریال تالپور پر بھی فرد جرم عائد کیا وہ فیصلہ لے کر گھر چلے گئے جبکہ ضمانت منسوخ ہونے پر مریم نواز نے جو باتیں کی ہیں اس میں کوئی بات ایسی نہیں ہے کہ

ملکی معاملات کیلئے جواب دینے کے قابل ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت کے خلاف جو انتشار پھیلانا چاہتے ہیں اور آج جو نعرہ بازی کی گئی ہے، پاک فوج کے خلاف جو نعرے بازی کی گئی ہے، نعرے لگانے اور لگوانے والے دونوں پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ درج کیا جائے۔انہوںنے کہاکہ میں اپنی بات پر قائم ہوں کہ (ش)نکلے گی اور میں نے 31 دسمبر اورجنوری کی بات کی ہے،

میں اپنی بات پر قائم ہوں (ش)نکلے گی، ابھی آپ کی سمجھ میں نہیں آرہی ہے کس (ش)کا ذکر کر رہا ہوں، جلد آپ کو سمجھ آجائے گی، اس وقت قوم کو بتاں گا کہ میرا سیاسی تجزیہ غلط نہیں تھا۔وفاقی وزیر نے کہاکہ ‘میں پہلے بھی کہہ چکا ہوں آج پھر کہتا ہوں کہ دسمبر، جنوری میں جھاڑو پھرجائے گا اور وہ تمام لوگ جو چوری ڈکیتی، منی لانڈرنگ، کرپشن، بد دیانتی، چور

بازاری اورملکی سلامتی کے خلاف سازشوں میں شامل ہیں وہ جیلوں کی زینت بنیں گے اور جیلیں پر رونق ہوں گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے پچھلے 24 سال سے ملک میں دہشت گردی فرقہ واریت، لسانیت کے خلاف جو مصروف جنگ گزاری ہے آج مریم قومی اداروں کو متنازع قرار دیتی ہے اور یہی نہیں یہ پاک-چین اقتصادی راہداری (سی پیک)کے دشمن ہیں۔

موضوعات:



کالم



ڈیتھ بیڈ


ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…