اسلام آباد (نیوز ڈیسک) جن افراد کے اقامے 30 ستمبر کو ختم ہو رہے ہیں انہیں خوشخبری سنا دی گئی ہے۔ پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ وزارت خارجہ کے ذریعے سعودی عرب سے رابطے میں ہیں اور سعودی حکام سے
ان اقاموں جن کی مدت میعاد 30 ستمبر تک ہے، ان کی مدت بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق ٹکٹوں کی دستیابی مزید پروازوں کے لئے بہت حد تک بہتر ہوگئی ہے۔جلد ہی تمام صورتحال نارمل ہو جائے گی۔