اسلام آباد (نیوز ڈیسک) وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی برائے صحت ظفرمرزا کو عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ ترین عہدہ مل گیا ہے، یاد رہے کہ انہوں نے دو ماہ قبل انتیس جولائی کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا گیا تھا، ان پر مختلف الزامات سامنے آئے تھے
جس کی وجہ سے انہیں مستعفی ہونا پڑا۔ بعض ذرائع نے یہ بھی کہا تھا کہ ان سے استعفیٰ لیا گیا ہے۔ استعفیٰ دینے کے بعد وہ پاکستان سے چلے گئے تھے اور اب انہیں عالمی ادارہ صحت میں اعلیٰ عہدہ مل گیا ہے۔ انہیں ایڈوائزر برائے یونیورسل ہیلتھ کوریج کا عہدہ دیا گیا ہے۔