لاہور ( آن لائن )لاہور میں فارن منسٹری کیمپ آفس میں پولیس اہلکار نے ڈاکٹر سے بدسلوکی کی اور گریبان سے پکڑ کرنشانہ بنایا جس کی ویڈیو وائرل ہونے پر سی سی سی پی او لاہور نے نوٹس لے کر انکوائری کا حکم دے دیا۔
لاہور فارن منسٹری کیمپ آفس میں ڈاکٹر نعمان دستاویزات کی تصدیق کے لیے پہنچے تو ڈیوٹی پر موجود اہلکار نے ان سے مبینہ طورپر بدتمیزی شروع کردی۔پولیس اہلکار ڈاکٹر نعمان کو گریبان سے پکڑ کرمارتارہا جب کہ دوسرا فوٹیج بنانے والے شہری کو روکتا رہا۔ڈی ایس پی اچھرہ کا کہنا تھا کہ فریقین میں صلح ہو گئی تھی مگر بعد میں کانسٹیبل گلفام نے ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کی درخواست دے دی، واقعے کی تحقیقات کے بعد قانون کیمطابق کارروائی کرینگے۔واقعے کے بعد ینگ ڈاکٹرز نے متعلقہ اہل کار کیخلاف کارروائی کامطالبہ کیا ہے۔دوسری جانب سی سی پی او لاہور عمر شیخ نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ڈسپلن کو انکوائری کا حکم دے دیا۔سی سی پی او کا کہنا تھاکہ کسی اہلکار کو قانون ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں، ذمہ دار کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔