پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

حکومت اور اپوزیشن کے درمیان انتہائی اہم ایشو پر معاملات طے

datetime 24  ستمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)حکومت اور اپوزیشن کے درمیان قومی احتساب بیورو (نیب) کے دوسرے ترمیمی قانون 2019 پر معاملات طے پاگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق مجوزہ بل میں سیاست دانوں اور سرکاری افسران کے خلاف نیب کے اختیارات میں کمی کی تجویز دی گئی ہے۔

مجوزہ بل کے مطابق نیب سیاستدانوں، سرکاری افسران کیخلاف اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات نہیں بناسکے گا۔ذرائع کے مطابق حکومت نے نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس اپوزیشن کے تعاون سے قانون کی صورت میں لانیکافیصلہ کیا ہے،مجوزہ بل کے مطابق نیب سیاستدانوں، سرکاری افسران سے محصولات کے معاملات کی تحقیقات بھی نہیں کرسکے گا۔مجوزہ بل کے مطابق نیب کا دائرہ کار وفاقی و صوبائی ٹیکس، لیویز، محصولات کے معاملات پر نہیں ہوگا، محصولات پر زیر التوا انکوائریاں، تفتیش متعلقہ اداروں اور حکام کو منتقل ہوجائیں گی۔مجوزہ بل کے تحت احتساب عدالتوں سے متعلقہ مقدمات فوجداری عدالتوں کو منتقل ہوجائیں گے، کسی حکومتی منصوبے یا اسکیم میں ضابطہ کار کی خامیوں پر سیاستدان یا سرکاری افسر کے خلاف کارروائی نہیں ہوگی۔بل کے تحت سیاست دان یا سرکاری افسر کیخلاف حکومتی منصوبے یا اسکیم سے مالیاتی فائدہ حاصل کرنے پر ہی کارروائی ہو سکے گی۔ خیال رہے کہ نیب دوسرا ترمیمی آرڈیننس دسمبر 2019میں جاری کیا گیا تھا اور مدت پوری ہونے پر اپریل 2020میں ختم ہوگیا ہے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…