جمعرات‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2026 

72 خطرناک بیماریوں کا علاج، آقا کریمؐ کی حضرت علیؓ کو وصیت، گھر میں موجود ایک عام سی چیز استعمال کریں

datetime 24  ستمبر‬‮  2020 |

نبی اکرمؐ نے حضرت علیؓ کو وصیت کرتے ہوئے فرمایا کہ اے علیؓ! کھانے کی ابتدا بھی نمک سے کرو اور اختتام بھی نمک سے، چونکہ نمک میں 72 بیماریوں کا علاج ہے ان میں سے کچھ یہ ہیں، پاگل پن،جزام (کوڑھ)، برص، یعنی جلد پر سفیدداغ بن جانا، بلکہ بعض کے تو بال اور پوری جلد بھی سفید ہوجاتی ہے، میں درد،دانتوں میں درد اور پیٹ میں درد، امام جعفرصادقؒ فرماتے ہیں، جو چاہتا

ہے کہ اس کے منہ پر سے کیل اور دانے ختم ہو جائیں اسے چاہئے کہ کھانا کھاتے وقت پہلے لقمہ پر تھوڑا سا نمک چھڑک لے۔ حضرت علیؓ نے اپنے ساتھیوں سے پوچھا: بتاؤ بہترین ہانڈی (سالن) کیا ہے؟ تو ایک نے کہا، گوشت۔ دوسرے نے کہا، گھی۔ تیسرے نے کہا زیتون کا تیل، یہاں تک آپ نے خود فرمایا، نہیں، بہترین غذا نمک ہے۔ راوی کہتا ہے ایک دفعہ ہم حضرت علیؓ کے ساتھ سیر کے لئے باہر نکلے، چنانچہ آپ کا خادم نمک لے جانا بھول گیا تو ہم سب بغیر کچھ کھائے واپس آ گئے، یعنی حضرت اس قدر پابند تھے کے نمک سے ابتدا اور اختتام فرماتے تھے چونکہ اس سفر میں نمک ہمراہ نہیں تھا لہذا آپ نے واپس آکر کھانا تناول فرمایا۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایک حدیث میں فرماتے ہیں: جو کوئی بھی کچھ کھانے سے پہلے اور آخر میں تھوڑا سا نمک کھا لیتا ہے تو خداوند عالم اس سے 330 بلاؤں کو دور فرما دیتا ہے۔ جن میں سے کمترین جذام ہے۔ کھانے کے آداب میں سے ایک ادب یہ بھی بتایا گیا ہے کہ کھانا نمکین سے شروع کیا جائے اور نمکین پر ہی ختم کیا جائے۔ میٹھی چیز درمیان میں کھالی جائے۔”ابتداء بالملح“ اور ”انتہاء بالملح“ یعنی نمکین سے ابتداء اور نمکین پر اختتام ہونا چاہئے۔ اس سے معدہ پر اچھا اثر پڑتا ہے صحت کے لئے زیادہ مفید ہے۔ یہ ادب ہے واجب اور فرض نہیں۔ جو شخص عمل کرے گا اجرو ثواب کا مستحق ہوگا اور جو کوئی اس کی خلاف ورزی کرے گا قیامت کے دن اس

پر کوئی باز پرس نہ ہوگی۔اس ضمن میں ایک روایت ملتی ہے، جو یہ ہے:ثلاث لقمات قبل الطعام و ثلاث بعد الطعام یصرف عن ابن ادم اثنین و سبعین نوعا من البلاء منہ الجنون والجزام والبرص.(الفردوس بمأثور الخطاب للدیلمی) کھانے سے پہلے اور بعد میں تین چٹکی نمک کھانے سے انسان سے 72 بیماریاں دور ہوجاتی ہیں۔ مثلا جنون جزام اور برص وغیرہ۔ لہذا کھانے سے پہلے اور بعد میں نمک کھانا

مستحب ہے۔تاہم یہ بھی ذہن نشین رہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طبیب حاذق ہونے کے ناتے مختلف صحابہ کرام کو مختلف بیماریوں کے علاج کے لئے مختلف غذاؤں کے استعمال کا حکم فرمایا کرتے تھے۔ طبی حوالے سے ملنے والی ایسی روایات پر عمل سے پہلے اپنے ڈاکٹر سے مشورہ ضرور کرنا چاہیئے، مبادا وہ غذا ہائی بلڈ پریشر وغیرہ کے مریض کو نقصان پہنچا دے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اللہ سے خوش قسمتی مانگو


’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…