سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ د یکر بلائے گئے نوجوانوں کی آبروریزی، تہلکہ خیز انکشافات

21  ستمبر‬‮  2020

کراچی(این این آئی) شہر قائد میں سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسہ اور انٹرویو کے لیے آئے نوجوانوں کی آبروریز ی کا انکشاف ہوا ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے سائبر کرائم کراچی فیض اللہ کریجو کے مطابق کارروائی کے دوران ویڈیو بنا کر

بلیک میلنگ اور ویڈیوز ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنے والا گروہ بے نقاب ہوا ہے،ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل نے کراچی کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرکے ویڈیو بنا کر بلیک میلنگ اور ایپلی کیشن پر اپ لوڈ کرنے والے گروپ کے 2 کارندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ گروپ کے کارندوں کو گلستان جوہر اور دیگر علاقوں سے گرفتار کیا گیا۔ کراچی کال سینٹر جابز کے نام گروپ میں شامل ہونے والے پندرہ سالہ نوجوان کی آبرروریزی کی گئی،گروپ کے گرفتار کارندوں نے کئی واقعات کا انکشاف کردیا۔فیض اللہ کوریجو کے مطابق گروہ کے کارندوں سے ملنے والے موبائل فون سے کئی ویڈیوز برآمد ہوئی ہیں، متاثرہ نوجوان نے ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل سے چند روز پہلے رابطہ کیا تھا، نوجوان کو واٹس ایپ پر کراچی کال سینٹر جوبز کے گروپ کے ذریعے نوکری کی پیشکش ہوئی، نوجوان کو انٹرویو کے لیے ڈرگ روڈ پر فلیٹ پر بلایا گیا جہاں اس کی آبروریزی کی گئی اور اسے بلیک میل کرنے کے لئے ویڈیو بنائی گئی۔

گروہ کے کارندے نوجوان کو بلیک میل کرکے ویڈیو اس کے گھر والوں کو بھیج رہے تھے، یہ گروپ ویڈیوز دیگر انٹرنیشنل سوشل میڈیا ایپلی کیشنز پر بھی اپ لوڈ کر چکا ہے، ملزمان کے قبضے سے ملنے والے موبائل فون سے ویڈیوز بنا کر بلیک میلنگ کے شواہد اور کئی متاثرہ لوگوں

کی درجنوں ویڈیوز ملی ہے۔یہ گروپ نوجوان بچوں کو نوکری کا جھانسہ، پیسے دے کر غیر اخلاقی ویڈیوز بنا کر انٹرنیشنل ایپ پر اپلوڈ کردیا کرتا ہے، بیشتر متاثرہ لڑکوں نے بدنامی سے بچنے کے لیے نہ ہی پولیس کو اور نہ ہی ایف آئی اے کو شکایت کی۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…