تین ماہ سے تنخواہ نہیں دی اب انہیں خود پالو، سرکاری ملازم بچے دفتر چھوڑ کر چلا گیا

20  ستمبر‬‮  2020

نئی دہلی(این این آئی) بھارت میں ایک سرکاری ملازم تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر اپنے بچوں کو دفتر چھوڑ آیا اور حکام سے کہا کہ انہیں آپ ہی پالیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق دارالحکومت نئی دہلی کے ایک سرکاری ہاوسنگ سوسائٹی کا کلرک

نریش تین ماہ سے تنخواہ نہ ملنے کی وجہ سے شدید ذہنی دبائو میں تھا، وہ احتجاجا اپنے شیر خوار بچوں کو دفتر لے آیا اور حکام سے کہا کہ میں انہیں پالنے کے قابل نہیں رہا، جب تک تنخواہ نہیں دیتے انہیں سنبھالو۔آفس انتظامیہ کے سمجھانے وعدے وعید پر بھی نریش نہیں مانا اور بچوں کو دفتر کے گیٹ پر چھوڑ گیا، سیکیورٹی گارڈ نے پولیس کو بلایا جس پر پولیس اہلکاروں نے بچوں کو اپنی تحویل میں لے کر نریش کے گھر پہنچایا اور راشن کے لیے کچھ پیسے بھی دیئے۔واضح رہے کہ کورونا وبا کے باعث بھارت میں کم تنخواہ دار اور مزدور طبقہ انتہائی پریشانی کا شکار ہیں جس کی وجہ سے خودکشی کے واقعات میں بھی اضافہ ہوگیا ہے جس پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…