اس اے پی سی کے بعد پہلا بندہ میں ہوں گا جسےگرفتار کیا جائے گا مگر مولانا صاحب سے ریکویسٹ ہے کہ ملاقات پر آئیے گا اصف زرداری اے پی سی میں حکومت پر برس پڑے 

20  ستمبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)میاں نواز شریف اور مریم نواز بی بی کو اے پی سی میں ویلکم کرتا ہوں ۔ تفصیلات کے مطابق آل پارٹیز کانفرنس سے لائیو خطاب کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا ہے کہ نواز شریف کی صحت کیلئے دعا گو ہوں وہ جلد صحت یاب ہو جائیں

اور انہیں بلاول بھٹو کی دعوت پر کانفرنس میں شرکت کرنے پر خوش آمدید کہتا ہوں ۔مریم نواز کے حوالے سے سابق صدر کا کہنا تھا کہ میں سمجھ سکتا ہوں کہ آپ ہماری بیٹی ہیں، آپ نے جمہوریت کیلئے قربانیاں دی ، جیل میں گئیں اور تکلیفیں سہی ہیں ان کے حوصلے کو داد دیتا ہوں میں آپ کو یقین دلاتا ہوں کہ میں ہر مشکل میں آپ کیساتھ کھڑا ہوں۔ آصف زردار ی کا کہنا تھا کہ اٹھارویں ترمیم ہم نے ایک دیوار بنائی ہے جو پاکستان کےکانسٹیٹویشن کی حفاظت کرے تاکہ کوئی اندر یا باہر سے میلی آنکھ رکھنے والا پاکستان کو کمزور نہ کر سکے ، مگر مجھے یہ افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہےیہ جو نا سمجھ ہیں ،سیاسی بونے ہیں ، جن کو سیاست کا پتہ نہیں ،سلیکٹڈ وزیراعظم کی سوچ بھی سلیکٹڈ ہے وہ سمجھتا ہے کہ 73ء سے ذوالفقار علی بھٹو، ولی خان اور مولانا مودودی جیسے لیڈروں سے زیادہ ہوشیار ہے ۔ ان بڑے لیڈروں نےمل کر 73ء کا قانون بنایا تھا اور ان کے نقش قدم پر چل کر ہم نے اٹھارویں ترمیم بنائی ۔ میرے بھائیو اور دوستوں میرا یہ خیال ہے کہ اس تقریر کے بعد اس اے پی سی کے بعد پہلا بند میں ہوں گا جس گرفتار کیا جائے گا مگر مولانا صاحب سے ریکویسٹ ہے کہ ملاقات پر آئیے گا ۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…