اسلام آباد ( آن لائن)پیپلزپارٹی نے آئی ایس پی آر سے وزیراعظم کے بیان پر وضاحت دینے کا مطالبہ کر دیا ہے۔پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما نیئر بخاری نے کہا ہے کہ وزیراعظم کی افواج پاکستان کے حوالے سے ابہام پیدا کرنے کی پالیسی کو مسترد کرتے ہیں،آئی ایس پی آر کو وزیراعظم کے بیانات پر وضاحت جاری کرنی چاہئے۔افواج پاکستان قومی سلامتی اور
سرحدوں کی حفاظت کی ذمہ دار اور ہنگامی صورت حال میں مددگار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایک دن کہتے ہیں افواج پاکستان سے کوئی تنازعہ نہیں ہے،اگلے دن کہتے ہیں حکومت کو فوج کا اعتماد حاصل ہے،حکومتیں عوامی اعتماد کی مرہون منت ہوتی ہیں نہ کہ بیساکھیوں کے سہاروں کی،وزیراعظم پارٹی اور اتحادیوں کا اعتماد کھو چکے ہیں۔