اسلام آباد (این این آئی )پی آئی اے کا برطانیہ کا متبادل آپریشن بحال کر ردیا گیا ۔پی ائی اے کی پہلی پرواز 9702 مانچسٹر سے 265 مسافروں کو لے کر اسلام آباد رات گئے روانہ ہوئی ، پرواز مانچسٹر کے وقت کے مطابق رات 05۔9 بجے روانہ ہوئی ، پرواز میں 26 مسافروں نے
ایگزیکیٹو اکانومی جبکہ 239 مسافروں نے اکانومی کلاس میں سفر کیا۔ پرواز 5۔3 ٹن کارگو بھی لے کر پاکستان آئی ،مانچسٹر ائیرپورٹ پر جشن آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم بھی آویزاں کیا گیا ، پی آئی اے انتظامیہ نے بھی قومی پرچم کر رنگوں کے لباس زیب تن کئے اور مسافروں کو الوداع کہا۔