نیب آفس کے جو شیشے ٹوٹے دکھائے گئے وہ روڈ سے ایک کلو میٹر دور ہیں،ایسی کونسی اینٹ ہے جو کم ازکم ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے؟ ن لیگ ڈٹ گئی، دھماکہ خیز اعلان

12  اگست‬‮  2020

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کی سیکرٹری اطلاعات عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں،ڈی جی چوک میں 126دن امپائر کے انگلی پر ناچنے والے آج مہذب بننے کا واویلہ کررہے ہیں،بزدار حکومت کو ایسا پتھر دکھادے جو بلٹ پروف گاڑی کی سکرین توڑ دے؟۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ نیب آفس کے جو شیشے ٹوٹے دکھائے گئے

وہ روڈ سے ایک کلو میٹر دور ہیں،ایسی کونسی اینٹ ہے جو کم ازکم ایک کلو میٹر کا فاصلہ طے کرسکتی ہے؟،نیب لاہور آفس کے باہر ایک منظم سازش کے تحت پنجاب حکومت نے لیگی کارکنوں کو اشتعال دلایا۔پنجاب پولیس کے یونیفارم میں نامعلوم افراد نے مریم نواز کی گاڑی پر حملہ کیا،پولیس کے پتھراؤ سے سو سے زائد لیگی کارکن شدید زخمی اور پولیس کے پلانٹڈ زخمی بڑے بوٹوں کے باوجود پیروں سے زخمی ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی احکامات پر پولیس لیگی کارکنوں کے گھروں میں چھاپے مار رہی ہے،زخمی کارکنوں کو بھی گھروں سے اٹھایا جارہا ہے،پوری دنیا نے دیکھا کس طرح کٹھ پتلی حکومت نیب اور پولیس کے پیچھے چھپ کر سیاسی کارکنوں پر حملے کر رہی تھی۔یہ نوازشریف اور شہبازشریف کا حوصلہ ہے جنہوں نے فسادی ٹولے کو پانچ سال برداشت کیا،تحریک فساد پارٹی نے گزشتہ پانچ سالوں میں کوئی دن خالی نہیں جانے دیا جب قوم کو ہر روز نیا ڈرامہ نہ دکھایا ہو۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کے دو سالوں میں مسلم لیگ (ن) تو ابھی ایک بھی پاور شو نہیں دیکھا،مسلط شدہ وزیراعظم کی ٹانگیں پہلے کانپنا شروع ہو گئی ہیں،اب سلیکٹڈ وزیراعظم کی الٹی گنتی شروع ہو چکی ہے۔ عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ،پارلیمنٹ اور پی ٹی وی پر حملہ کرنے والے ہمیں درس نہ دیں،ڈی جی چوک میں 126دن امپائر کے انگلی پر ناچنے والے آج مہذب بننے کا واویلہ کررہے ہیں،

موضوعات:



کالم



بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟


’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…