لاہور (آن لائن) پولیس نے معروف ٹک ٹاکر سجاد بٹ کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔ سجاد بٹ کی گرفتاری نیب آفس کے باہر سے عمل میں آئی جبکہ پولیس نے سجاد بٹ کو گرفتار کرنے کے بعد اس پر خوب اپنے ہاتھ صاف کئے جبکہ سجاد بٹ کا کہنا ہے کہ وہ وہاں سے گزر رہا تھا کہ پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب نیب لاہور نے نیب آفس کے باہر بدامنی پھیلانے کے ذمہ داران کے خلاف مقدمہ درج کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔ مریم نواز کی نیب آفس پیشی کے حوالے
سے نیب کے ترجمان نے اپنا موقف دیتے ہوئے کہا کہ نیب نے مریم نواز کو ذاتی حیثیت میں موقف دینے کے لئے طلب کیا تھا مگر ان کی نیب آفس آمد پر نیب آفس کے باہر غنڈہ گردی کا مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے کے شرکاء نے نیب آفس کے شیشے توڑ ڈالے اور نیب کے بعض ملازمین زخمی ہوئے۔ یہ ملک کی تاریخ کا پہلا واقعہ ہے کہ کسی قومی ادارے کے خلاف اس انداز میں غنڈہ گردی کی ہو۔ جس کے باعث نیب نے مریم نواز کی پیشی منسوخ کردی تھی۔