جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

بد قسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اور بریف کیس بھر کے چلے جاتے ہیں، وزیراعظم کے مشیروں کے تقرر کیخلاف درخواست پر عدالت نے اہم حکم جاری کر دیا

datetime 10  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا فاضل عدالت نے ریمارکس دیئے کہ بد قسمتی ہے لوگ بریف کیس لے کر آتے اور بریف کیس بھر کے چلے جاتے ہیں۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے مقامی وکیل ندیم سرور کی درخواست پر سماعت کی۔

فاضل عدالت نے وزیراعظم کے تمام مشیروں کی خصوصیات اور تعیناتی کا طریق، ان کی ملک کیلئے دی گئی خدمات اور اثاثوں کی تفصیلات بھی طلب کر لیں۔سماعت کے دوران چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس محمد قاسم خان نے ریمارکس دیئے کہ یہاں ان کے اثاثے 25 ہزار ہیں اور بیرون ملک 25 ہزار ڈالرز ہوتے ہیں۔ دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل کی جانب سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر اعتراض اٹھایا گیا۔درخواست گزار کے وکیل نے نکتہ اٹھایا کہ آئین کے آرٹیکل 92 کے تحت وزیر اعظم کی سفارش پر صرف رکن اسمبلی ہی وفاقی وزیر کے عہدے پر مقرر کیا جا سکتا ہے۔فاضل چیف جسٹس نے باور کرایا کہ ٹیکنیکل ماہرین اسمبلی سے نہ مل سکیں تو ایسے لوگوں کو بطور مشیر لگایا جا سکتا ہے۔ایڈیشنل اٹارنی جنرل اشتیاق اے خان نے موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 93 کے تحت وزیر اعظم معاون خصوصی تعینات کر سکتا ہے اور آئین کا آرٹیکل 57 ایڈوائزرز کو پارلیمنٹ میں تقریر کرنے کی اجازت بھی دیتا ہے۔ درخواست گزار نے مزید موقف اپنایا کہ آئین کے آرٹیکل 2 اے کے تحت غیر منتخب شخص کے ریاست کے اختیارات کا استعمال نہیں کر سکتا۔ فاضل عدالت نے وفاقی حکومت، مشیروں سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ نے وزیراعظم کے مشیروں کے تقرر کیخلاف دائر درخواست پر وفاقی حکومت سمیت تمام فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…