اہم صوبے میں تمام سرکاری ہسپتالوں کی او پی ڈیز کھولنے کے حوالے سے وزیر صحت نے بڑا اعلان کر دیا

10  اگست‬‮  2020

پشاور(این این آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر صحت و خزانہ تیمور سلیم خان جھگڑا نے شجرکاری اور ٹائیگر فورس ڈے کے موقع پر باغِ ناران حیات آباد میں پودا لگایا۔ صوبائی وزیر کی کال پر پورے باغ میں 200 پودے لگائے گئے۔ اس موقع پر میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہا کہ باغ ناران میں آج 2 سو پودے لگائے ہیں۔ صوبے میں شجر کاری مہم تیزی کے ساتھ جاری ہے۔ خیبرپختونخوا میں صبح سے اب تک 20 لاکھ پودے لگا چکے ہیں جبکہ آج صوبے میں 35 لاکھ پودے لگانے کا ہدف رکھا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی صوبے میں 1 ارب درخت لگائے جس کی مثال کہیں نہیں ملتی۔ صوبائی حکومت کے اس کارنامے کو عالمی سطح پر سراہا گیا۔ تیمور جھگڑا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ درخت لگا کر پورے صوبے اور ملک کو سرسبز و شاداب بنائیں گے۔ ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے صوبائی وزیر نے کہا کہ صوبے کے زیادہ تر سرکاری ہسپتالوں میں او پی ڈیز کھل چکی ہیں جبکہ دیگر ہسپتالوں میں بھی او پی ڈی جلد کھل جائے گی۔



کالم



تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟


نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…