ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

مسلم حکمران کشمیر پر کھل کر آواز اٹھانے کیلئے کیاں تیار نہیں ؟ بھارت کے یکطرف اقدامات کو عرب دنیا نے برداشت کیوں کر لیا ، سینئر تجزیہ کار کے تہلکہ خیز انکشافات

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)کشمیر جیسے سلگتےایشو پر سابق وزیراعظم ڈاکٹر مہاتیر محمد کی جانب سے کھل کر بات کرنے کا اعلان یہ ظاہر کرتا ہے کہ انسانی مسئلہ سے آگاہی کے باوجود مصلتحاً اور اپنے معاشی مفادات کی خاطر خاموشی اختیار کیے ہوئے ہیں ۔ نجی ٹی وی پروگرام میں سینئر تجزیہ کار سلمان غنی نے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہی وجہ ہے کہ بھارت طاقت اور قوت کے

استعمال کے ذریعے کشمیر یوں کی آواز دبانے کیلئے سرگرم عمل ہے اور کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے ۔ لہذا اس کا امر کا جائز لینا ضروری ہے کہ آخر مسلمان حکمران کیونکر کشمیر پر کھل کر آواز آٹھانے کو تیار نہیں ۔ کیا عالمی محاذ پر اقتصادی و معاشی مفادات ہی اہم ترین ہیں ؟اور خصوصاً عالم اسلام نے اس مسئلہ کو اس سنجیدگی سے کیونکر نہیں لیا جس کا یہ متقاضی تھا؟ ۔ اس تمام صورتحال میں پاکستان کے اندر قیادت کو اس تلخ حقیقت کا ازسر نو جائزہ لینا ہو گا کہ پاکستان کے بنیادی تنازع کو مسلم دنیا سمجھنے کو کیوں تیارنہیں ؟ بھارت کے یکطرف ظالمانہ اقدامات اور کشمیرکی جغرافیائی حثیت تبدیل کرنے کے عمل کو پاکستان کے عرب دنیا میں دوستوں نے ٹھنڈے پیٹوں پرداشت کر لیا ۔ یہ ایسا کڑوا سچ ہے جسے اب خارجہ پالیسی کے دماغوں کو تسلیم کرنا پڑے گا اور اس کیلئے بہر حال اب متبادل آپشن پر جانا پڑے گا ۔ درحقیقت سعودی عرب کے واشنگٹن سے تعلقات اور پھر سعودی عرب اور عرب آمارات کے بھارت سے تجارتی تعلقات نے اوآئی سی کا رہا سہا بھرم بھی ختم کر ڈالا ہے ۔ اس فیصلہ کن لمحے میں جب پاکستان کو کشمیر پر اسلامی ممالک سے ایک آواز اور ردعمل کی ضرورت ہے ، سعودی قیادت میں مسلم ممالک کی بڑی سفارتی تنظیم سوئی ہوئی ہے ۔ یہ حقیقت اب کھل چکی ہے کہ عرب دوست انسانی حقوق اور آزادی کی اقدار پر اپنے تجارتی تعلقات قربان کرنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں، لگ یہی رہا ہے کہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے منصوبہ سازوں نے اہتمام حجت شاہ محمود قریشی کو کھل کر بولنے کا اشارہ دیا ۔ دن

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…