ہفتہ‬‮ ، 24 مئی‬‮‬‮ 2025 

پودا لگانے والا رضا کار ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی فیچر استعمال کی منظوری دیدی

datetime 9  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(این این آئی)وزیراعظم نے ٹائیگر فورس ایپلی کیشن میں گرین سیلفی فیچر کے استعمال کی منظوری دیدی،ایپلی کیشن میں جیو ٹیگنگ کی خصوصی سہولت بھی متعارف کروا دی گئی،ایپلی کیشن کے ذریعے لگائے گئے پودوں کی لائیو لوکیشن اور تعداد معلوم کی جا سکتی ہے،

پودا لگانے والا رضا کار ایپلی کیشن کے ذریعے اپنی گرین سیلفی اپلوڈ کر سکے گا،نوجوانوں نے ایپلی کیشن کا استعمال کرتے ہوئے چند گھنٹوں کے دوران 16 ہزار پودے لگا دئیے،خصوصی ایپلی کیشن پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے تعاون سے تیار کی گئی۔ عثمان ڈار نے کہاکہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ڈیجیٹل شجر کاری مہم کا آغاز ہوا ہے،کراچی سے خیبر تک لگائے گئے ایک ایک پودے کا لائیو ریکارڈ دستیاب ہو گا۔ عثمان ڈار نے کہاکہ اکثر اپوزیشن ارکان کو بھی پودے گننے کا شوق رہتا ہے،اپوزیشن ارکان ایپلی کیشن ڈاؤن لوڈ کر کے گھر بیٹھے پودے گن سکیں گے۔عثمان ڈار نے کہاکہ چاہیں تو تجربہ کے طور پر اپنے گھر میں پودا لگا کر لائیو اپ ڈیٹ دیکھ لیں،شجر کاری مہم کا ڈیٹا 3 مختلف طریقوں سے حاصل کیا جا سکے گا،شہری 8070 پر GS لکھ کر میسج بھی بھیج سکیں گے،محکمہ جنگلات کے افسران بھی موبائل میں شجر کاری مہم کا ریکارڈ رکھیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



نیوٹن


’’میں جاننا چاہتا تھا‘ میں اصل میں کون ہوں‘…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…