اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

عمران خان کی حکومت جانے میں سب سے بڑا کرداراس شخص کا ہو گا، رانا ثنا ء اللہ کا حیران کن دعویٰ

datetime 8  اگست‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی معاشی پالیسی ناکام ہو چکی ہے، اس حکومت نے غریب سے دو وقت کی روٹی بھی چھین لی ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ اپوزیشن سے انتقامی کارروائی کے علاوہ حکومت کی کوئی پالیسی نہیں، حکومت کی خارجہ پالیسی مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ اے پی سی کی تیاری کی جا رہی ہے جس کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی پالیسیوں کی وجہ سے 20 لاکھ سے

زائد لوگ بیروزگار ہو چکے ہیں۔ لوگوں کے کاروبار نہیں رہے جو کروڑوں روپے کی فیکٹری لگا کر بیٹھا ہے وہ بھی مسائل کا شکار ہے جبکہ ریڑھی لگانے والا بھی پریشان حال ہے۔پاکستان میں مخصوص ایجنڈے کے تحت پراپیگنڈہ کیا گیا جو کنٹینر سے شروع ہوا اور انتخابات تک چلایا گیا۔اس دوران جھوٹ بولا گیا اور بدزبانی کا کلچر پھیلایا گیا، کہا گیا ہماری حکومت آئی گی اور سو دنوں میں ملک ٹھیک کردے گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی حکومت جانے میں سب سے بڑا کردار شیخ رشید کا ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…