لاہور (آن لائن) صوبائی دارلحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں سنگین جرائم اور بالخصوص دہشتگردوں سے نمٹنے کے لئے بکتر بند گاڑیوں کی خریداری کا منصوبہ کھٹائی میں پڑ گیا ہے۔ اس حوال سے پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت کے شدید مالی بحران کے باعث رواں مالی سال 2020-21 میں بھی بکتر بند گاڑیاں نہیں خریدی جاسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق پنجاب پولیس کے پاس اس وقت صرف 19 بکتر بند گاڑیاں موجود ہیں۔ جو نکارہ ہونے کی وجہ سے دھکا سٹارٹ ہیں۔ اس صورتحال میں آئی جی پولیس پنجاب شعیب دستگیرنے رواں مالی سال کے دوران 30 نئی بکتر بند گاڑیاں خریدنے کے لئے پنجاب حکومت سے 1 ارب روپے سے زائد کے فنڈز مانگے تھے۔ مگر پنجاب حکومت نے ڈیمانڈ کردا 30 بکتر بند گاڑیوں کی تعداد کم کر کے 10 گردی اور اب مالی بحران کے باعث پنجاب حکومت نے 10 بکتر بند گاڑیاں بھی نہ خریدنے کا فیصلہ کیا ہے۔