منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

ٹھٹھہ واٹر سپلائی ریفرنس: آصف زرداری کو ناقابل یقین ریلیف مل گیا

datetime 4  اگست‬‮  2020 |

اسلام آباد ( آ ن لائن ) احتساب عدالت نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے ریفرنس میں آصف علی زرداری پر فرد جرم کی کارروائی 7 اگست تک مؤخر کر دی۔ عدالت نے سابق صدر کی ایک روزہ حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرلی۔

احتساب عدالت کے جج محمد اعظم خان نے ٹھٹھہ واٹر سپلائی غیر قانونی ٹھیکوں کے نیب ریفرنس پر سماعت کی۔ فاروق ایچ نائیک کے معاون اسد عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور آصف ذرداری کی حاضری سے استثنی کی درخواست دائر کرتے ہوئے کہا کہ آج فرد جرم عائد نہ کی جائے جب تک ریفرنس خارج کرنے کی درخواست پر فیصلہ نہیں ہوتا، فاروق ایچ نائک کراچی میں مصروف ہیں وقت دیا جائے۔جس پر عدالت نے استفسار کیا کہ فاروق ایچ نائیک کہاں مصروف ہیں ؟ اس پر معاون وکیل نے بتایا کہ سینیٹ کا اجلاس ہے کشمیر کے حوالے، فاروق ایچ نائک وہاں مصروف ہیں۔ نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ اگر فاروق ایچ نائیک مصروف ہیں تو معاون وکیل دلائل دیں۔ عدالت نے سابق صدر کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 7 اگست تک کیلئے ملتوی کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…