ٹوکیو(نیوزڈیسک) ہمارے معاشرے میں گڑیا اور گڈے کی شادی کا رواج کئی دہائیوں سے ہے لیکن جاپانیوں کو اب جدید گڈے گڑیا کی ایک عجیب طرز کی شادی ہوئی جس میں روبوٹ دلہا اپنی روبوٹ دلہن بیاہ لایا۔جاپان میں ہونے والی اس منفرد شادی کا اہتمام حال ہی میں انسانی احساسات کی حامل روبوٹ بنانے والی کمپنی سافٹ بینک روبوٹ نے کیا تھا جس میں دلہا اور دلہن روبوٹ تھے تاہم اس دوران دلہن کو انسان نما صورت دے کر اسے انسانی لباس بھی پہنایا گیا۔منفرد شادی کی تقریب میں شرکت کے لیے مہمانوں کو ایک خاص دعوت نامہ بھیجا گیا تھا جس میں 2 مرد و خاتون روبوٹ کے مجسمے ایک شیشے میں بندتھے جب کہ تقریب میں 100 کے قریب مہمان شریک ہوئے لیکن انہوں نے شرکت کا معاوضہ بھی ادا کیا تھا۔ اس شادی میں شرکا نے روبوٹ ڈانس بھی کیا اورساتھ ہی کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں