اتوار‬‮ ، 06 جولائی‬‮ 2025 

کورونا وباء کے دوران نجی ادارے ملازمین کو برطرف نہ کریں،خلاف ورزی کی صورت میں کونسی سخت سزائیں دی جائینگی؟سعودی حکومت نے زبردست اعلان کردیا

datetime 19  جولائی  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (آن لا ئن )سعودی حکام نے مملکت میں نجی اداروں کو پابند کیا ہے کہ وہ کرونا وائرس کی وبا کے دوران اپنے ملازمین کو برطرف نہیں کریں گے، ایسا کرنے والے اداروں پر ہزاروں ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی وزیر افرادی قوت و سماجی بہبود انجینیئر احمد الراجحی نے کرونا وائرس کی وبا سے متاثرہ نجی اداروں کے سعودی ملازمین کے لیے شاہی فرامین کی خلاف ورزیوں پر سزائیں مقرر کی ہیں۔شاہی فرمان کے تحت طے کیا گیا ہے کہ متاثرہ نجی ادارے اپنے یہاں تعینات سعودی ملازمین کو وبا کے دوران برطرف نہیں کریں گے اور سرکاری خزانے سے ان کی تنخواہ ادا کی جائے گی۔وزیر افرادی قوت نے طے کیا ہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے سعودی ملازم کو سرکار کی جانب سے دیے جانے والے معاوضے کا دورانیہ ختم ہونے کے بعد برطرف کیا تو فی برطرف کارکن 50 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔وزارت نے دوسری پابندی یہ لگائی ہے کہ اگر کسی نجی ادارے نے کسی ایسے سعودی ملازم کو جو شاہی سبسڈی پروگرام میں شامل نہ ہو، برطرف کر دیا تو فی برطرف سعودی ملازم ادارے پر 10 ہزار ریال جرمانہ ہوگا۔وزارت نے تیسرا ضابطہ یہ مقرر کیا ہے کہ اگر کسی نجی کمپنی نے سرکاری خزانے سے ادا کی جانے والی تنخواہ کا دورانیہ ختم ہو جانے کے بعد سعودی ملازمین کا محنتانہ بحال نہ کیا تو ایسی صورت میں کمپنی پر فی سعودی ملازم 20 ہزار ریال کا جرمانہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…