کینبرا(نیوزڈیسک )آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی ذاتی اراضی فروخت کے لیے پیش کردی گئی، اس اراضی کا سائز اسکاٹ لینڈ سے بھی بڑا یعنی ایک لاکھ مربع میل بتایا جاتا ہے۔ دنیا کی سب سے بڑی ذاتی اراضی میں کیٹل فارمز کا نا ختم ہونے والا سلسلہ ہے اور اس کا سائز اسکاٹ لینڈ سے بھی بڑا بتایا جاتا ہے۔ اس اراضی کی قیمت رکھی گئی ہے انتالیس کروڑ ساٹھ لاکھ ڈالرز۔ اور آسان کرکے بتائیں تو جناب یہ رقم بنتی ہے ایک کھرب ، اٹھارہ ارب ، اسی کروڑ روپے۔ کیوں؟ اتنی بڑی رقم کبھی سوچی بھی ہے؟ یہ پراپرٹی آسٹریلیا کی سب سے بڑی ذاتی اراضی اور دنیا کی آٹھویں بڑی ذاتی اراضی ہے جو اٹھارہ سو نوے میں سر سڈنی کڈمین نے بنائی۔ سر سڈنی کڈمین کو کیٹل کنگ کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔ اس اراضی کی فروخت کے اعلان کے ساتھ ہی کڈمین فیملی کے پچاس ممبرز میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اراضی کی خریداری کے لیے دنیا بھر سے کسان فیملیز ، سرمایہ کار ، گوشت کمپنیاں ، بیرونی سرمایہ کار اور چین ، امریکا ، برطانیہ ، سوئٹزرلینڈ اور کینڈا کے پینشن فنڈز کے تیس بائیڈرز خاصی دلچسپی رکھتے ہیں۔ کڈمین اسٹیٹ کی فروخت متنازعہ بھی ہوچکی ہے۔ فیڈرل منسٹر بارنے بائے جوائس کا کہنا ہے کہ وہ کڈمین ایمپائر کو کسی غیرملکی حکومت کو فروخت کی مخالفت کریں گے