ہندوستان فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف بھارت جیسا کریگا ویسا ہی جواب دیا جائیگا ،پاکستان نے سرحد پار پیغام پہنچا دیا

24  جون‬‮  2020

اسلام آباد (این این آئی)وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے ، بھارت جیسا کریگا ویسا ہی جواب دیا جائیگا ،چین کے ہا تھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے،پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں،ہم الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے۔

بدھ کو اپنے بیان میں انہوں نے کہاکہ بھارت فالس فلیگ آپریشن کی تیاری میں مصروف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت کو اندرونی چیلنجز کاسامناہے،کوئی شک و شبہ نہیں کہ بھارت کیاکرنیکی کوشش کررہاہے۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ کشمیرمیں ہرروزشہادتیں ہورہی ہیں،بھارت نے پاکستانی سفارتکاروں پرجاسوسی کے الزام لگائے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ بھارت نے سفارتی عملے کو50فیصدکمی کرنیکاکہا، سفارتکاروں کیساتھ دلی میں رویہ ویانا کنونشن کی صریحاً خلاف ورزی ہے۔مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہم بھی بھارتی سفارتی عملے میں50فیصدکمی کاارادہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین کاخطے کے امن وامان کوسامنے رکھتے ہوئے رویہ مناسب تھا۔ وزیر خارجہ نے کہاکہ بھارت نے متنازعہ علاقے میں تعمیرات کیں،بھارت کے تجاوزکرنے پرچین کوردعمل دیناپڑا۔مخدوم شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستانی ہائی کمیشن کاعملہ واپس آئے گا تو بھارتی عملہ بھی جائیگا ۔،بھارتی ہائی کمیشن 50 فیصد عملے کی واپسی کا سامان باندھے،بھارت جیساکریگاویساہی جواب دیاجائیگا۔ انہوں نے کہاکہ چین کے ہا تھوں شرمندگی کے باعث بھارت منہ چھپاتاپھررہاہے،پاکستانی ہائی کمیشن عملے پرالزامات بے بنیادہیں،بھارت فالس فلیگ آپریشن کیلئے بہانے تلاش کررہاہے،الزامات پرخاموش نہیں بیٹھیں گے ہم بھی جواب دیں گے۔ انہوں نے کہاکہ سعودیہ،ترکی نے بھارت کے مقبوضہ کشمیرمیں فیصلے کومستردکیا،کچھ چیزیں ہوتی ہیں جن کافورم میڈیانہیں ہوتا۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…