قاہرہ(نیوزڈیسک)مصر میں روزے داروں کے لئے سجایا گیا ہے دنیا کا سب سے طویل دسترخوان جہاں ہزاروں افرا د افطار کر سکتے ہیں. مصر کے شہر اسکندریہ میں ماہ رمضان کے موقع پر ، انجینئر نگ کے طلبا نے سیکڑوں رضاکاروں کی مدد سے ، شہریوں کے لئے دنیا کے سب سے لمبے دسترخوان کا اہتمام کر کے عا لمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس سے قبل اٹلی میں دو کلو میٹر طویل کھانے کی یز سجائی گئی تھی۔ساڑھے چار کلو میٹر طویل اس دسترخوان پر دس ہزار افراد افطار کر سکتے ہیں۔