کولمبیا(نیوزڈیسک) اسپین میں کتے کے پلوں کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والے جانوروں کے ڈاکٹر کو گرفتار کرلیا گیا۔
اسپین کے شہر سینتا کومبا سے گرفتار ہونے والے جانوروں کے ڈاکٹر اینڈریس لوپیز ایلورز پرالزام ہے کہ وہ منشیات کے اسمگلروں کے ایک گروہ سے وابستہ ہیں جب کہ وہ مائع ہیروئن کے بیگ سرجری کے ذریعے کتوں کے جسم میں چھپاکر انہیں کولمبیا اور امریکا کے درمیان اسمگل کرتے تھے تاہم کئی برسوں کی آنکھ مچولی کے بعد اب انہیں اسپین سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس سے قبل 2005 میں انہیں کولمبیا کے شہر میڈلین میں ان کے کلینک سے اس وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا تھا جب وہ کتے کے تین پلوں میں 3 کلوگرام ہیروئن داخل کررہے تھے لیکن اس کے بعد انہیں چھوڑ دیا گیا تھا۔
تحقیقات کے دوران ڈاکٹر کا کہنا تھا کہ ہیروئن اسمگلنگ کے دوران بعض کتے ہیروئن کی تھیلی پھٹ جانے اور سرجری کے انفیکشن سے ہلاک بھی ہوجاتے ہیں جب کہ جن کتوں کے ذریعے منشیات اسمگل کی جاتی ہے انہیں امریکا میں ڈاگ شو کے لیے لایا جاتا اور وہاں ان کے جسم میں چھپائی گئی مائع ہیروئن نکال کر بازار میں فروخت کی جاتی تھی۔
کتوں کے ذریعے ہیروئن اسمگل کرنے والا ڈاکٹر گرفتار
27
جون 2015
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں