جمعرات‬‮ ، 24 اپریل‬‮ 2025 

انسان خوداب فضاﺅںمیں اڑے گا

datetime 27  جون‬‮  2015
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک) فضاو¿ں میں اڑنا انسان کی ازلی خواہش ہے اور اس کے لیے اڑن قالین کا تصور لاتعداد کہانیوں میں پیش کیا گیا ہے لیکن اب ایک کمپنی نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے دنیا کا پہلا تجارتی جیٹ پیک تیار کرلیا ہے جو اگلے سال فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔سائنسی فلموں کی طرح یہ جیٹ بیک نیوزی لینڈ کی ایک کمپنی مارٹن ایئرکرافٹ نے تیار کیا ہے جس کے پیچھے 35 سال کی محنت ہے اور اگلے سال اسے تجارتی پیمانے پر فروخت کے لیے پیش کردیا جائے گا۔ یہ جیٹ پیک 200 ہارس پاور کے طاقتور پیٹرول انجن سے چلتا ہے جس سے دو پنکھے گھومتے ہیں جب کہ یہ جیٹ 74 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے نصف گھنٹے تک ہوا میں پرواز کرسکتا۔ جیٹ پیک مجموعی طور پر 120 کلوگرام وزن اٹھاسکتا ہے۔ 2011 میں جیٹ پیک کی ا?زمائش کی گئی تھی اور وہ ایک ہزار میٹر کی بلندی تک اوپر ا±ڑا تھا جسے بعد میں پیراشوٹ کے ذریعے زمین پر اتارا گیا۔اس جیٹ پیک کا جدید ترین ورڑن گزشتہ دنوں پیرس ایئر شو میں پیش کیا گیا تھا جس میں ایک سیمولیٹر کے ذریعے عام افراد نے اس کا تجربہ کیا تھا۔ اسے اڑانے والا فرد دونوں ہاتھوں میں دو جوائے اسٹک سے اسے کنٹرول کرسکتا ہے اور ایک اسکرین کے ذریعے دورانِ پرواز تمام کیفیات اور تبدیلیوں پر نظر رکھ سکتا ہے۔اگرآ?پ اس جیٹ پیک کے ذریعے فضاو¿ں کی سیر کرنا چاہتے ہیں تو اس کے لئے آپ کو ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالر یعنی تقریباً ڈیڑھ کروڑ روپے پاکستانی روپے ادا کرنا ہوں گے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…