بیجنگ(نیوزڈیسک)بچے چاہے انسان کے ہوںیا جانور کے اپنی نازک مزاجی اور معصومیت سے جلد ہی لوگوں کو اپنا گرویدہ بنا لیتے ہیں۔چین کے صوبے سی چوان میں واقع پانڈوں کی افزائش نسل کے مرکز میں بھی گذشتہ روز پیدا ہونے والے ننھے جڑواں پانڈوں کی پیدائش نے چڑیا گھر کی رونقیں بڑھا دی ہیں۔چینگدو جائنٹ پانڈا بریڈنگ ریسرچ سینٹر میں پیدا ہونے والے یہ دونوں پانڈے دنیا بھر میں رواں برس پیدا ہونے والے پہلے جڑواں پانڈے ہیں۔ریسرچ سینٹر کے منتظمین کے مطابق ایک پانڈے کا وزن 70گرام جبکہ دوسرے کا 118گرام ہے جبکہ دونوں ننھے پانڈے اور ان کی ماں تندرست ہیں