اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم عمران خان کےبلین ٹری منصوبے میں کرونا وائرس کی وجہ سےلاک ڈائون کے باعث بیروزگار ہونے والے 66ہزار سے زائد مزدوروں کو روزگار فراہم کردیا گیا ہے ۔ بتایا گیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے ملک میں میں لاک ڈائون کی وجہ سے لاکھوں افراد بے روزگار ہو چکے ہیں جن کی مالی مدد کے حکومت ہر ممکن کوشش کر رہی ہے ۔ اسی حوالے سے بلین ٹری منصوبہ کے تحت بےروز گار مزدوروں کودیہاڑی کی بنیاد پر کام فراہم کر دیا گیا ۔ ایک اندازے کے مطابق
تقریبا 66291 مزدور روزانہ اس منصوبے پر کام کرتے ہیں اور ملک کے مختلف علاقوں میں شجرکاری مہم کا حصہ بن کر روزانہ 500 روپے سے زائد کی دیہاڑی لگاتے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا میں بے روزگار 22 ہزار ، صوبہ پنجاب میں 17391، سندھ میں 11900، آزاد کشمیر میں 8500 ، بلوچستان میں 3500 جبکہ گلگت بلتستان میں 3000 افراد کو دیہاڑی کی بنیاد پر روزگار فراہم کیا گیا ہے ۔
Billion Tree Project Employed More Than 66,000 Workers After Lockdown
Billion Trees Afforestation Project (BTAP) has provided an opportunity to the jobless laborers and daily wagers to earn better livelihoods for their families during the testing times of the COVID-19 lockdown. pic.twitter.com/UEfo9TeT2i
— Developing Pakistan (@DevelopmentPk) May 4, 2020
According to the details, in Khyber Pakhtunkhwa, around 22,000 jobs were provided to laborers and daily wagers, 17,391 in Punjab, 3,500 in Balochistan, 11,900 in Sindh, 3,000 in Gilgit Baltistan and 8500 in Azad Kashmir
— Developing Pakistan (@DevelopmentPk) May 4, 2020