اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ڈان نیوز کی جانب سے گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی موت کی جھوٹی خبر چلانے کا پیمرا نے نوٹس لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پیمرا نے جھوٹی خبر نشر کرنے پر ڈان کیخلاف کاروائی کرتے ہوئے شوکاز نوٹس جاری کر دیا اور سات دن میں جواب طلب کر لیا ہے ۔ گزشتہ روز برطانوی وزیراعظم کی کروناوائرس کی وجہ سے طبیعت شدید خراب ہو گئی تھی
تاہم انہیں آئی سی یو منتقل کر دیا گیا تاہم وہ ابہتر ہیں جبکہ ڈان نیوز کی جانب سے خبر چلا دی گئی تھی کہ وہ انتقال کر گئے ہیں ۔ ڈان نیوز نے اپنی خبر میں حوالہ بی بی سی سے منسوب ایک جعلی ٹوئٹر اکاؤنٹ کا دیا تھا۔جبکہ جھوٹی خبر نشر ہونے پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے بھی شدید ردعمل کا اظہار کیا گیا ہے ۔ دوسری جانب کورونا وائرس میں مبتلا برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کی طبیعت میں بہتری آگئی۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق وزیراعظم بورس جانسن گزشتہ دو روز سے آئی سی یو میں داخل تھے جہاں انہیں آکسیجن سپورٹ فراہم کی گئی جس کے بعد ان کی طبیعت میں خاصی بہتری آئی ہے۔غیر ملکی میڈیا کا بتانا ہےکہ برطانوی وزیراعظم کی غیر موجودگی میں ان کی ہدایت پر وزیر خارجہ ذمہ داریاں انجام دے رہے ہیں اور کورونا سے متعلق اہم فیصلے بھی کررہے ہیں۔