ساہیوال(مانیٹرنگ ڈیسک)500روپے کی شرط جیتنے کی خاطر نوجوان نے اپنی زندگی خطرے میں ڈال دی ، چلتی ٹرین کے نیچے لیٹ گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاک ڈائون کے باعث کہیں کرکٹرز کے میک اپ کی ویڈیوز وائرل ہورہیں تو کہیں شہریوں نے جان لیوا کھیل کھیلنا شروع کر دیا ہے ۔ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پانچ سو روپے کی شرط جیتنے کیلئے
نوجوان پٹری پر لیٹ گیا اور ٹرین آئی اس کے اوپر سے گزر گئی ۔ ریلوے ٹریک پر بیٹھے افراد سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر ڈال دی ، منچلے نوجوان کو شرط جیتنے پر دوستوں مبارک دیتے رہے ۔ ویڈیو کے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ڈی پی او نے واقعےکا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے کیونکہ نوجوان اپنی زندگیاں دائوپر اس کے ایڈوانچرز کرتے اکثر زندگی کی بازی ہار جاتے ہیں۔