جمعہ‬‮ ، 13 فروری‬‮ 2026 

آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر مستعفی ہونے والے پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری کے صبر کا پیمانہ لبریز، کھل کر بول پڑے، ساز ش میں ملوث قوتوں کو بے نقاب کرنے کا اعلان

datetime 8  اپریل‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)آٹا چینی بحران کی انکوائری رپورٹ سامنے آنے پر مستعفی ہونے والے پنجاب کے سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے کہا ہے کہ انکوائری رپورٹ میں مجھ پر کوئی الزام نہیں ہے، جلد وزیراعظم عمران خان کے سامنے حقائق رکھوں گا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق وزیر خوراک سمیع اللہ چوہدری نے اپنے استعفے سے متعلق کہا کہ انکوائری رپورٹ میں ان کی ذات پر براہ راست کوئی الزام نہیں لگایا گیا، اعلیٰ اخلاقی اقدار کی پاسداری کرتے ہوئے استعفیٰ دیا۔ سمیع اللہ چوہدری نے کہا کہ مجھ پر اپنے محکمے میں اصلاحات نہ لانے کا الزام ہے، جلد وزیر اعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے ملاقات کر کے اصل حقائق ان کے سامنے رکھوں گا۔ انھوں نے کہا کہ سوا سال میں چار فوڈ سیکرٹری تبدیل ہوئے، اس دوران کچھ اصلاحات متعارف کرائی گئیں اور کچھ کیلئے کوشش کی گئی۔مستعفی وزیر نے کہا کہ کچھ لوگوں کو میرا وزیر بننا پسند نہیں تھا، وقت آنے پر سازش میں ملوث قوتوں کو بھی بے نقاب کروں گا۔خیال رہے کہ 4 اپریل کو وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) کی جانب سے آٹا و چینی بحران کی تحقیقاتی رپورٹ منظر عام پر لائی گئی تھی۔تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا کہ ملک میں چینی بحران کا سب سے زیادہ فائدہ حکمران جماعت کے اہم رہنما جہانگیر ترین نے اٹھایا، دوسرے نمبر پر وفاقی وزیر خسرو بختیار کے بھائی اور تیسرے نمبر پر حکمران اتحاد میں شامل مونس الٰہی کی کمپنیوں نے فائدہ اٹھایا۔تحقیقاتی رپورٹ میں کہا گیا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی نااہلی آٹا بحران کی اہم وجہ رہی۔ایف آئی اے کی تحقیقاتی رپورٹ سامنے آنے کے بعد وزیر خوراک پنجاب سمیع اللہ چوہدری نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔



کالم



شوگر کے مریضوں کے لیے


گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…