بدھ‬‮ ، 16 اپریل‬‮ 2025 

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے باعث مکمل شٹر ڈائون، شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد

datetime 26  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلام آباد میں کورونا وائرس کے باعث جزوی لاک ڈاؤن کے باعث جمعرات کو بھی مکمل شٹر ڈائون رہا ،مارکیٹس، شاپنگ مالز،ریستوران اور سستے بازار بندرہے، مارکیٹس میں ٹھیلے بھی بند کرا دئیے گئے، قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہریوں کو غیر ضروری بازاروں میں نہ آنے کی ہدایت کر دی گئی، خلاف ورزی پر گرفتار کر لیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس کے باعث اسلام آباد میں جزوی لاک ڈائون دوسرے روز بھی جاری رہا، تمام مارکیٹیں، شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس اور نجی دفاتر اور

پبلک ٹرانسپورٹ بند رہی ، شہریوں کے غیر ضروری گھروں سے نکلنے پر پابندی عائد کر دی گئی ،جزوی لاک ڈائون میں چھوٹی دکانیں اور ٹھیلے بھی بند رہے جس سے روزانہ کی بنیاد پر کما کر بچوں کا پیٹ پالنے والے حضرات کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا اسلام آباد کی آبپارہ مارکیٹ میں فٹ پاتھ پر چالیس سال سے فروٹ بیچنے والے غلام نبی کی پولیس نے ایک نہ سنی اور چلتا کر دیا ۔ جزوی لاک ڈائون میں صرف میڈیکل سٹورز، دودھ دہی ،کھانے پینے کی دکانیں اور تندور رات آٹھ بجے تک کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر آپ بچیں گے تو


جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…

نارمل معاشرے کا متلاشی پاکستان

’’اوئے پنڈی وال‘ کدھر جل سیں‘‘ میں نے گھبرا…

آپ کی امداد کے مستحق دو مزید ادارے

یہ2006ء کی انگلینڈ کی ایک سرد شام تھی‘پارک میںایک…