اسلام آباد (این این آئی)ہفتہ وار مہنگائی کی شرح میں صفر اعشاریہ صفر پانچ فیصد اضافہ دیکھاگیا۔ادارہ شماریات کے مطابق مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 12.85 فیصد ہے۔ ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے 14 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا، 10 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی۔
27 اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا ، ٹماٹر کی قیمت میں 20.61 فیصد اور مصالحہ جات کی قیمتوں میں 3.27 فیصد اضافہ ہوا، چینی کی قیمت میں 2 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارہ شماریات کے مطابق ایل پی جی کی قیمت میں 3.71 فیصد اضافہ ہوا ہے، پیاز، مرغی، کیلے، مسٹرڈ آئل، آلو اور ٹوٹا باسمتی چاول کی قیمتوں میں کمی آئی ہے۔