پیر‬‮ ، 20 جنوری‬‮ 2025 

کورونا وائرس، جلد زکوٰۃ دینے کے عمل کو افضل قرار دے دیا گیا، انتہائی اہم پیغام جاری

datetime 20  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) اسلامی نظریاتی کونسل نے کورونا وائرس کے باعث پیدا ہونے والی معاشی صورتحال کے بعد موجودہ حالات میں جلد زکواۃ دینے کے عمل کو افضل قرار دے دیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے معاشی سرگرمیوں پر منفی اثر پڑا ہے لہٰذا سال پورا ہونے سے پہلے زکواۃ دیہاڑی دار مزدوروں اور مستحق افراد کو دی جائے۔

کونسل کے مطابق موجودہ حالات میں جلد زکواۃ دینا افضل عمل ہے اور شرعی سال گزرنے سے پہلے زکواۃ دی جا سکتی ہے۔کرونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال کے پیش نظر پاکستان علماء کونسل کی اپیل پر ملک بھر کی مساجد میں نماز جمعہ کے اجتماعات احتیاطی تدابیر اور وزارت صحت کی ہدایات کی روشنی میں منظم ادا کیے گئے۔علماء و مشائخ نے جمعۃ المبارک کے مختصر خطبات اور تقاریرمیں مخیر حضرات پر زور دیا ہے کہ کرونا وائرس کی وجہ سے پاکستان میں کاروباری سرگرمیاں متاثر ہونے سے ہزاروں محنت کش اور دیہاڑی دار طبقہ بے روزگاری کا شکار ہے۔ایسی ناگہانی صورتحال کے پیش نظر مخیر حضرات رمضان المبارک کا انتظار کیے بغیر کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے محنت کشوں اور حاجت مندوں کی مالی مدد کیلئے زکوٰۃ ادا کریں اور صاحب نصاب صدقات کا بھی اہتمام کریں، نصاب کے مطابق سال سے قبل بھی زکوٰۃ ادا کرنے سے زکوٰۃ ادا ہو جاتی ہے،موجودہ صورتحال میں تو یہ افضل عمل ہے۔ مخیر حضرات اس بات کا خیال ضرور رکھیں کہ جس حاجت مند کی مدد کی جائے اس کی عزت نفس مجروح نہ ہونے دیں۔ کرونا وائرس یا کرونا سے مشتبہ مریض کا مساجد اور عوامی مقامات پر جانا جائز نہیں ہے، اسلام خود کو اور دوسروں کو تکلیف سے بچانے کا حکم دیتاہے، چیئرمین پاکستان علماء کونسل و صدر وفاق المساجد و المدارس پاکستان حافظ محمد طاہر محمود اشرفی،مولانا اسد اللہ فاروق، مولانا اسید الرحمن سعید، مولانا محمد اسلم صدیقی،

مولانا زبیر عابد، مولانا عبدالحکیم اطہر نے لاہور،مولانا طاہر عقیل اعوان، مولانا ابو بکر صابری نے اسلام آباد، مولانا نعمان حاشر،مولانا الیاس مسلم نے راولپنڈی، مولانا محمد رفیق جامی، مولانا حق نواز خالد، علامہ طاہر الحسن،قاری عصمت اللہ معاویہ، مولانا امین الحق اشرفی، مولانا حبیب الرحمن عابد نے فیصل آباد، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا محمد فاروق خانپوری نے خانپور،علامہ عبد الحق مجاہد،مولانا انوار الحق مجاہد، شبیر یوسف گجر،

مولانا عبد المالک آصف نے ملتان، مولانا محمد احمد مکی، مولانا محمد اشفاق پتافی، مفتی محمد عمران معاویہ نے مظفر گڑھ،مولانا اسعد زکریا قاسمی، مولانا عبدالمجید پتافی، مولانا قاری اعظم فاروقی نے کراچی، قاضی مطیع اللہ سعیدی، مولانا عمر عثمانی نے گجرات،مولانا محمد شفیع قاسمی، مولانا حنیف عثمانی نے ساہیوال،مولانا عثمان بیگ فاروقی، حاجی محمد طیب شادنے شاہکوٹ، پیر اسعدحبیب شاہ جمالی، مولانامحمد جابر، مولانا محمد اصغر حسینی نے ڈیرہ غازی خان،

مولاناا حسان احمد حسینی ڈسکہ، مولانا عبدالرؤف نے بہاولنگر، مولانا فہیم الحسن فاروقی، مولانا غلام مصطفی حیدری نے شیخوپورہ،مولانا محمد یاسر علوی نے سمندری، مولانا عقیل احمد نقشبندی، مولانا عبد اللہ رشیدی، قاری عبدالقدیر قصوری نے قصور، مولانا منیب الرحمان حیدری نے نارووال، مولانا محمد ایوب صفدر، مولانا محمد زبیر کھٹانہ، مولانا محمد عثمان بٹ نے گوجرانوالہ، مولانا ابو بکر حمزہ، مولانا عزیز الرحمٰن عثمانی نے چکوال، مولانا سعد اللہ لدھیانوی، مولان وقاض محمود سلیمی نے ٹوبہ ٹیک سنگھ،مفتی محمد عمر فاروق نے خانیوال،

مولانا تنویر احمد نے بہاولپور،مولانا کلیم اللہ معاویہ نے ننکانہ، مولانا عزیز اکبر قاسمی نے راجن پور میں جمعۃالمبارک کے اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں کرونا وائرس کے کیسوں میں تیزی سے ہوتا اضافہ تشویش ناک ہے، اس ناگہانی صورتحال کا مقابلہ کرنے اور کرونا وائرس کے خاتمے کے لیے پوری قوم کو عزم و ہمت کے ساتھ آگے بڑھنا ہوگا۔ پوری قوم رجوع الی اللہ و توکل الی اللہ کرے، استغفار، آیت کریمہ، سورۃ فاتحہ و خلاص کا ذکر ہر جگہ پر کیا جائے۔ نماز جمعہ کے اجتماعات کے دوران مساجد میں لوگوں کی حاضری معمول سے زیادہ ہونا

رجوع الی اللہ و توکل الی اللہ کی عملی تصویر ہے۔ کروناسے گھبرانے کی ضرورت نہیں اس عالمگیروبا کا خاتمہ عزم و ہمت اور احتیاطی تدابیر سے کیا جائیگا۔ایسے وبائی امراض سے نجات کے لیے شریعت اسلامیہ اور نبی کریم ؐ کے احکامات سے رہنمائی لی جائے، یہی ہر مسلمان کے لیے حجت ہے۔عوام الناس افواہوں پرکان نہ دھریں، افواہیں پھیلانے والے کسی کے خیر خواہ نہیں صرف انسانیت کے دشمن ہیں۔ اس ناگہانی صورتحال سے خود کو اور دوسروں کو کرونا وائرس سے بچانا ہر شہری کا فرض ہے اس کے لیے طہارت و صفائی کا خاص اہتمام کیا جائے، ہروقت وضو کی حالت میں رہیں اورہر نماز کی ادائیگی کے لیے تازہ وضو کیا جائے۔ علماء و مشائخ نے کہا کہ جب تک کرونا وائرس پر قابو نہیں پایا جاتا تب تک احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اشد ضرورت ہے،

پاکستان کے علماء و مشائخ اور عوام الناس نے ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے مساجد کو بند نہیں ہونے دیا اور جمعۃ المبارک ے منظم اجتماعات کاانعقاد کرکے ایک مثال قائم کردی، اس عمل سے مساجد بند کرنے کی افواہیں پھیلا کر ملک میں انتشار پیدا کرنے کی خواہش رکھنے والوں کو مایوسی کے سوا کچھ حاصل نہیں ہوا۔ انہوں نے کہا کہ مساجد اور ان میں عبادت کرنے والوں کوکرونا وائرس سے محفوظ رکھنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ کرونا ایسی مہلک وبا کے پھیلاؤ کو کم کرنے کے لیے سماجی رابطوں میں کمی کو بنیادی تصور کیا جارہا ہے، اسی لیے ملک بھر میں مساجد کے اندر احتیاطی تدابیر اختیار کی گئی ہے۔علماء و مشائخ نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ وہ اس بحرانی کیفت سے فائدہ اٹھانے والے ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے گردگھیرا تنگ کرے، انہیں گرفتار کرکے عبرت کا نشان بنایا جائے۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…