منگل‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2025 

میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کردیا گیا

datetime 16  مارچ‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)سندھ کے وزیر تعلیم سعید غنی نے میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات کی تاریخوں کا اعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ15 جون سے 30جون تک نویں اور دسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جبکہ 6 جولائی کو 11ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے، یکم جون کو اسکول کھلیں گے،یکم جون سے 15 جون تک پہلی سے آٹھویں جماعت تک کے امتحانات ہوں گے۔

بچوں کو امتحانات سے قبل شیڈول بھیجا جائے گا،اسٹیئرنگ کمیٹی اجلاس میں پرائیوٹ اسکولز کے نمائندے موجود تھے ، کوئی بھی اسکول ایڈوانس فیس لے گا اس کیخلاف کارروائی کریں گے ، امید ہے کرونا وائرس کے پیش نظرجون میں حالات بہترہوجائیں گے،چھٹیاں دینے کا مقصد ہمیں بچوں کی صحت کا خیال ہے،کیمبرج سسٹم کے امتحانات کے سلسلے میں وفاقی حکومت سے رابطہ کیاہے، طلباکو پروموٹ نہیں کیا جا رہا، تمام امتحانات ہوں گے، مئی تک تعلیمی سال ختم نہیں بلکہ توسیع کی گئی ہے۔پیرکوسندھ اسمبلی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر تعلیم سعید غنی نے کہا کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کاآج تیسرااجلاس تھا، دنیامیں کروناوائرس کی وجہ سے کرائسز ہیں، جس دن اسکول کھولناچاہتے تھے اس دن متاثرین کی تعداد14تھی ، ایک کیس کی ٹریول ہسٹری نہ ہونے پر اسکولز نہ کھولنے کافیصلہ کیاگیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے اسکولزمیں نئے تعلیمی سال کاآغازیکم جون سے ہوگا، 15 جون سے 30جون تک نویں اوردسویں جماعت کے امتحانات ہوں گے جبکہ 15 اگست کو میٹرک امتحانات کے نتائج جاری کئے جائیں گے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ 2 ماہ کی چھٹیوں کے اعلان پرضروری تھاکہ کمیٹی تعلیمی سال پربات کرے، اسٹیئرنگ کمیٹی ممبران نے سندھ حکومت کے فیصلے کوانڈورز کیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ 6 جولائی کو 11ویں اور12ویں جماعت کے امتحانات شروع ہوں گے اور 12 ویں جماعت کے نتائج 15دستمبرکو جاری کئے جائیں گے جبکہ انٹر کا نیا تعلیمی سال یکم اگست سے شروع ہوگا۔سعید غنی نے کہا 15 جولائی سے 11ویں جماعت کیلئے داخلے شروع ہوجائیں گے اور نویں جماعت کے نتیجے کی بنیاد پر 11ویں جماعت کا داخلہ کیا جائے گا، 15 اگست کو نتیجے کے بعد جو پاس ہوجائیں گے وہ تعلیمی سال آگے بڑھائیں گے اور 10 ویں جماعت میں فیل ہونیوالے واپس 10ویں کاامتحان دیں گے۔

وزیر تعلیم نے کہاکہ والدین کہہ رہے ہیں اسکول بند ہیں تو فیس کیوں دیں، سپریم کورٹ اورہائی کورٹ میں بھی کیسز چلے ہیں، عدالت کے فیصلے کے مطابق اپنے بچوں کی فیس ماہانہ ادا کریں۔انھوں نے کہا کہ اس پہلے تمام اسکول چھٹیوں کے ایڈوانس فیس لیتے تھے، کوئی بھی ایڈوانس نہیں دے گا جو بھی فیس دینی ہوگی ماہانہ ہوگی، والدین ایڈوانس نہیں ماہانہ فیس ادا کریں، حکومت سندھ کا ہر سطح پر تعاون کرنے کا اعلان کیا ہے۔وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ مشکل ہے کہ 5 اپریل کو باقی صوبوں کے اسکول کھلیں گے، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں سے بھی اپیل ہے کہ چھٹیاں 30 مئی تک کریں۔

وزیر تعلیم سندھ نے کہا کہ اے لیول اور او لیول کے طلبا اور ان کے والدین پریشان ہیں، شفقت محمود سے بھی کیمبرج اسکولوں کو بند کرنے کی درخواست کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کیمبرج کے حوالے سے حتمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے، زیادہ امکانات موجود ہیں کہ کیمبرج کے امتحانات کا شیڈول بھی تبدیل ہوگا۔سعید غنی نے کہاکہ اسکول کھلے ہونے پر ہم نے کارروائی کی ہے ، ہم نے ایسے اسکول بھی بند کرائے جو کبھی بند نہیں ہوتے تھے، حالات کا تقاضا ہے کہ لوگ ہم سے تعاون کریں، علمائے کرام سندھ حکومت کی درخواست پرتعاون کررہے ہیں۔

علمائے کرام نے مذہبی اجتماعات کو کم کیا ہے۔وزیر تعلیم نے کہا کہ وزیراعلی نے کل اجلاس میں تجویز دی ایران سے آنیوالوں کو بذریعہ جہاز کراچی لایا جائے اور تفتان سے آنیوالوں کو کراچی میں قرنطینہ میں رکھاجائے تاکہ وہ مزید پریشان نہ ہوں۔انہوں نے بتایا کہ 300 کے قریب لوگ تفتان سے سکھر پہنچ گئے ہیں، ایران میں موجود پاکستانیوں کی تعداد 900 کے قریب ہے، ایف آئی اے ڈیٹا کے مطابق ان لوگوں کی تعداد 1200 کے قریب ہے۔انہوں نے کہاکہ سب سے تیز خبرپہنچانے کا ذریعہ سوشل میڈیا ہے، میرے ٹوئٹر اورفیس بک پر فالورز بہت ہیں۔

ملک کے حالات سنجیدگی کا تقاضا کررہے ہیں، روزانہ کی بنیاد پر ٹاسک فورس کی میٹنگ ہوتی ہے۔انھوں نے کہا کہ 3مریض ایسے ہیں، جن کی ٹریول ہسٹری نہیں ہے، شہریوں سے گزارش کررہے ہیں ملنا ملاناختم کریں، اس مرض کا واحد علاج ملناملانا کم کرنا ہے۔سعید غنی نے کہاکہ جو لوگ گھروں میں دعوتیں کررہے ہیں ان کے خلاف کارروائی ہوگی، ہم مختلف سڑکوں پر لگنے والی مارکٹیوں کو بھی بند کرارہے ہیں۔اس وقت تمام حکومتیں اور لوگوں کو مل کر کام کرنا ہے، وفاقی حکومت اور دیگر صوبوں میں وہ تیزی نظر نہیں آرہی۔

ایم کیوایم کی پریس کانفرنس سے حوالے سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ میں سمجھ رہاتھاکہ ایم کیو ایم کورونا وائرس پر پریس کانفرنس کرے گی، ہمیں برا بلا کہنے کے لئے بہت وقت پڑا ہے، اس وقت سب حکومت کا ساتھ دیں، جو بھی فیصلے کررہے ہیں شہریوں کی بہتری کے لئے کررہے ہیں۔سعید غنی نے کہاکہ سندھ حکومت کی ایڈوائزری پر عمل کیا جائے، حکومت نے جو بھی فیصلے کیے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ کئے۔ہم نے ایسے ادارے بھی بند کرائے جو کبھی بند نہیں ہوئے تھے۔انہوں نے کہاکہ کورونا وائرس مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بچوں کے والدین سے اپیل کرتا ہوں کہ بچوں کو محفوظ رکھیں، ہم بچوں کی صحت پر پریشان ہیں، بچوں کو گھروں میں رکھیں۔

موضوعات:



کالم



رانگ ٹرن


رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…

ایک ہی راستہ بچا ہے

جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…