منگل‬‮ ، 11 اگست‬‮ 2026 

حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کرکون سے مقاصد حاصل کرنا چاہتی ہے ؟ رانا ثنا اللہ پھٹ پڑے

datetime 29  فروری‬‮  2020 |

لاہور(این این آئی)مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ خان نے کہا ہے کہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیںبھر یں ،حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ۔

ان خیالات کاظہارانہوںنے لاہو ہائیکورٹ الیکشن کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوںنے کہاکہ بار ایسوسی ایشن میں ہر سال الیکشن ہوتے ہیں،سیاسی حکومتیں بار کے الیکشن میں مداخلت نہیں کرتیں،ووٹ کاسٹ کرنے کے لیے ہائیکورٹ آیا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ چینی کی قیمت بڑھا کر اے ٹی ایم مافیا نے اپنی جیبیںبھر یں ۔حکومت کرونا وائرس کا خوف پھیلا کر لوگوں کی توجہ مہنگائی سے ہٹانا چاہتی ہے،حکومت کورونا وائرس کے متعلق اقدامات کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے۔حکومتی وزرا ء فوٹوں سیشن کے لیے افغان باڈر پر پہنچے ۔انہوںنے کہاکہ نیب کا قانون کالا قانون ہے۔آٹا اور چینی چوروں کا احتساب کیوں نہیں ہو رہا۔اے ٹی ایمز کے خلاف کارروائی کیوں نہیں ہو رہی ہے۔احتساب صرف اپوزیشن کا ہی ہو رہا ہے۔ انہوںنے کہاکہ امریکہ افغان معاہدے میں پاک فوج نے اہم کردار ادا کیا ہے۔‎



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)


ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…