اسلام آباد(آن لائن)وزیراعظم آفس نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر کو بے بنیاد اور من گھڑت قراردیدیا ، بے بنیاد خبر چلانے والے نجی ٹی وی چینل کیخلاف قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بجلی کی قیمتوں میں کوئی اضافہ
نہیں کیا گیا اس حوالے سے ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے بے بنیاد اور من گھڑت خبر چلائی گئی ، حکومت اس نجی ٹی وی چینل کے خلاف قانونی کارروائی کیلئے پیمرا میں جائے گی ۔ترجمان کے مطابق وزیراعظم عمران خان بجلی صارفین کو ریلیف دینے کے لئے کوشاں ہیں اور بجلی کے نرخ کم کرنے کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں ۔