سڈنی (نیوزڈیسک )آسٹریلیا میں دنیا کی سب سے بڑی کتاب کو نمائش کے لیے رکھ دیا گیا ہے۔ یہ کتاب دنیا کے نقشوں پر مشتمل اٹلس ہے، جس کی لمبائی 1اعشاریہ 8میٹر اور چوڑائی2 اعشاریہ 7میٹر ہے۔ یہ اٹلس128 صفحات پر مشتمل ہے اور اس کا وزن 150کلو گرام ہے۔ اس اٹلس کو آسٹریلوی ریاست نیوسائوتھ ویلز کی اسٹیٹ لائبریری کی معالطہ گاہ میں رکھا گیا ہے۔ اٹلس کی تیاری میں100 سے زائد نقشہ سازوں، ماہرین جغرافیہ اور فوٹوگرافر نے حصہ لیا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں