اسلام آباد(نیوز ڈیسک)پاکستان پیپلزپارٹی کی جانب سے 2008میں حکومت سنبھالنے کے بعد سے اب تک پیپلزپارٹی کو سندھ میں مسلسل حکومت کرتے ہوئے ساڑھے سات کا عرصہ بیت ہوچکا ہے۔ اس دوران شہر قائد میں 12 ہزارسے زائد شہریوں کو قتل کیا گیا۔ ایک جائزے کے مطابق 2008 اور2009 میں کراچی میں 1500 سے زائد شہریوں کو قتل کیا گیا جبکہ 2010 سے یہ گراف بتدریج بڑھنا شروع ہوا اور2010، 2011، 2012 میں 6ہزارسے زائد شہری کراچی میں جاری قتل وغارت کا نشانہ بنے۔ تاہم سب سے خونی سال 2013 رہا جس میں دوہزار 400 سے زائد شہری دہشت گردوں کا بھینٹ چڑھے۔