جمعرات‬‮ ، 11 جون‬‮ 2026 

جیسے مجھے رکھا گیا ایسے شہریار آفریدی اور فروس عاشق کو رکھا جائے،انہیں مہینہ ایسے رکھا گیا تو ملک چھوڑ جائیں گے، رانا ثناء عقوبت خانے بارے حیران کن انکشافات

datetime 26  دسمبر‬‮  2019 |

فیصل آباد (آن لائن)سابق وزیر قانون رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ جیسے مجھے رکھا گیا ایسے شہریار آفریدی اور فروس عاشق کو رکھا جائے،انکو مہینہ بھی ایسے رکھا گیا تو یہ ملک چھوڑ جائینگے، جس عقوبت خانے میں مجھے رکھا گیا اسکی تفصیل ں ہیں بتا سکتا، اگر 6 ماہ بعد رہائی ملی تواسے انصاف نہیں کیا جا سکتا، وہ نیٹ ورک دکھایا جائے جو میری سربراہی میں دنیا کو منشیات سپلائی کر رہا تھا، وہ وقت مشکل تھا جب بیٹے کو جھوٹے مقدمے میں ملوث کیا گیا تھا۔

اپنی رہائی کے بعد فیصل آباد آمدپر میڈیا سے گفتگو سے ہوئے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ میں نے پوری زندگی ہیروئن کا نشہ نہیں کیا،میرے خلاف جھوٹا اور بے بنیاد مقدمہ درج کیا گیا، میری ساکھ کو خراب کرنے کے لیے یہ مقدمہ درج کیا گیا، اس قسم کے حربے اور سیاسی انتقام کامیاب نہیں ہو گا، اللہ تعالیٰ نے ہمیں آج بھی سرخ رو کیا اور آئیندہ بھی کریگا، ہم یہ نہیں کہتے کہ ہمیں ووٹ دو، عوام کے فیصلے کو تسلیم کرو، ہم کہتے ہیں عوام کو عزت دو، عوام کے فیصلے کو عزت دو، ہم ان ہتھکنڈوں سے رکیں گے نہیں، ہم اپنا سفر جاری رکھیں گے۔انھوں نے کہا کہ اللہ کو جان سب نے دینی ہے، انکو معلوم ہیکہ جھوٹا کیس ڈالا گیا ہے، کہتے ہیں کہ 15 گواہ ہیں، یہ تو انہی کے ملازم ہیں، ایک جھوٹے اور بے بنیاد مقدمے میں 6 ماہ تک عقوبت خانے میں رکھا گیا، 6 ماہ بعد ضمانت ہوئی تو میں اسے انصاف نہیں کہتا، اسمبلی کے فلور پر بھی یہ موقف دہراونگا، میں پہلے 100 فیصد اپنی جماعت کے ساتھ کھڑا تھا، اب ہزار فیصد کھڑا ہوں، یہ ظلم ہے اور ظلم مٹ کہ رہتا ہے، جو پراپرٹی اپنے کوشواروں میں ظاہر کی ہے، کہا جا رہا ہے کہ میری اسٹریلیا میں بھی پراپرٹی ہے، حالانکہ میں کبھی اسٹریلیا گیا ہی نہیں، چیف جسٹس اور حکومت سے اپیل ہے کہ اس معاملے کی جوڈیشل انکوائری کرائی جائے، گھٹیا سیاسی انتقام کامیاب نہیں ہو گا۔اینکر حضرات نے سب جھوٹ بے نقاب کر دیے تھے۔ یاد رہے کہ کل لاہور ہائی کورٹ نے رانا ثنا اللہ کو ضمانت پر رہا کر دیا تھا۔قبل ازیں رانا ثناء اللہ کی رہائی کے بعد فیصل آباد آمد پر ہزاروں افراد نے انکا استقبال کیا، جشن منایا گیا‘ ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑا ڈالا گیا‘ فضاء نواز شریف شہباز شریف اور رانا ثناء اللہ خاں زندہ باد کے نعروں سے گونجتی رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



8 بجے تک


میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…