بدھ‬‮ ، 22 اکتوبر‬‮ 2025 

سیاچن میں بھارتی فوج کے ایک اورقافلے پر برفانی تودہ گر گیا ،متعدد اہلکار ہلاک

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سری نگر(آن لائن) مقبوضہ کشمیر کے علاقے سیاچن میں بھارتی فوج کے قافلے پر برفانی تودہ گر گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار ہلاک ہوگئے۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی سیاچن گلیشیئر کے علاقے میں میں 18 ہزار فٹ کی بلندی پر بھارتی فوج کا قافلہ معمول کی گشت پر تھا، اس دوران اچانک برفانی تودا گرگیا

جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کی گاڑی ملبے تلے دب گئی اور دو اہلکار ہلاک ہو گئے۔واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کر طبی امداد فراہم کی اور قریبی فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں دوران علاج دونوں اہلکار ہائپوتھرمیا یعنی جسم کا درجہ حرارت خطرناک حد تک گر جانے کے باعث دم توڑ گئے۔رواں ماہ برفانی تودہ گرنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے، پہلا واقعہ 19 نومبر کو اسی مقام پر ہوا تھا جس میں 4 بھارتی فوجی اور 2 قلی ہلاک ہوگئے تھے جب کہ رواں برس کا یہ چوتھا واقعہ ہے مجموعی طور پر ان واقعات میں صرف ایک سال میں ایک درجن سے زائد بھارتی فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔سیاچن گلیشیئر ہمالیہ کے مشرقی قراقرم پہاڑی سلسلے میں واقع ہے جسے دنیا کا بلند ترین فوجی علاقہ قرار دیا جاتا ہے اور اس پر پاکستان اور بھارت کے درمیان کئی جھڑپیں بھی ہوچکی ہے۔ سردی کے موسم میں سیاچن میں برفانی تودوں کا گرنا معمول ہے اور درجہ حرارت منفی 60 ڈگری سے بھی گرجاتا ہے۔واضح رہے کہ اس علاقے میں گولی سے زیادہ ہلاکتیں موسم کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دسمبر 2015 میں بھارتی وزیر داخلہ راؤ اندرجیت سنگھ نے لوک سبھا میں بتایا تھا کہ موسم کی وجہ سے بھارتی فوج کے 869 فوجی سیاچن میں ہلاک ہوچکے ہیں۔#/s#

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



آرتھرپائول


آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…