پیر‬‮ ، 20 اکتوبر‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کے استعفے اور وقت سے قبل عام انتخابات کرانے کے مطالبات،حکومت نے مولانا فضل الرحمان کو حتمی جواب دے دیا

datetime 7  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی) وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کے ساتھ وزیراعظم کے استعفے اور وقت سے قبل عام انتخابات کرانے کے مطالبات پر بات نہیں ہو سکتی۔ایک انٹرویومیں انہوں نے بتایا کہ وفاقی کابینہ کے اجلاس میں یہ طے ہوا ہے کہ آئندہ 2 سے 3 ماہ کے اندر پنجاب اور خیبرپختون خوا میں  بلدیاتی انتخابات کرائیں جائیں گے۔انہوں نے کہاکہ حکومتی کمیٹی کے اراکین سیاست میں نسبتاً نئے ہیں، اس لئے چودھری برادارن اس معاملے کو دیکھ رہے ہیں، ان کا مولانا فضل الرحمان کے ساتھ ایک تعلق ہے یقینا درمیانی راستہ

نکلے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ  2018 کے انتخابات میں پی ٹی آئی نے مولانا کی پارٹی کو بری طرح شکست دی جس کے بعد وہ سیاسی طور پر بہت پیچھے چلے گئے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ ہماری پارٹی کی جانب سے بہت بڑی غلطی ہوئی کہ ہم نے بیانات دے کر انہیں اہمیت دی، ہم جانتے ہیں کہ مولانا کے اس احتجاجی دھرنے سے ان کی سیاسی وقعت میں اضافہ ہوا ہے۔انہوں نے کہا کہ مولانا اس وقت جو مطالبات کر رہے ہیں وہ تو پورے نہیں ہو سکتے مگر یہ بات بھی واضح ہے کہ وہ کچھ نہ کچھ لے کر ہی جائیں گے۔

موضوعات:



کالم



یونیورسٹی آف نبراسکا


افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…