پیر‬‮ ، 27 اکتوبر‬‮ 2025 

ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی گئی

datetime 5  ‬‮نومبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن نے ڈیوس کپ ٹائی کی میزبانی پاکستان سے واپس لے لی۔ڈیوس کپ ٹائی میں پاکستان اوربھارت کا مقابلہ رواں ماہ کے اختتام پر 29 اور 30 نومبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا۔برطانوی میڈیا کے مطابق آئی ٹی ایف نے پاکستان کی سیکیورٹی صورتحال پر سیکیورٹی ماہرین کی تازہ رپورٹ کی روشنی میں ڈیوس کپ ٹائی کو نیوٹرل مقام پر منتقل کیا ہے۔انٹرنیشنل ٹینس فیڈریشن کے مطابق اسے کھلاڑیوں اورآفیشلزکی سیکیورٹی سب سے زیادہ عزیز ہے، فیڈریشن کی جانب سے ڈیوس کپ کے مقابلے کے لیے غیر جانبدار مقام کا

فیصلہ کرنے کے لیے پاکستان کو 5 روز دیے گئے ہیں۔اس سے قبل یہ مقابلہ 14 اور 15ستمبر کو اسلام آباد میں ہونا تھا تاہم آئی ٹی ایف نے دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی کے باعث اس کی تاریخ آگے بڑھا دی تھی۔بھارت کی جانب سے رواں سال اگست میں مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسی کشیدگی میں اضافہ ہوا تھا۔اس کے بعد آل انڈیا ٹینس ایسوسی ایشن نے ٹینس کے عالمی ادارے سے درخواست کی تھی کہ یہ مقابلے کسی نیوٹرل مقام پر منتقل کیے جائیں تاہم آئی ٹی ایف نے بھارتی مطالبہ مسترد کردیا تھا۔

موضوعات:



کالم



سیریس پاکستان


گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…