اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پیپلزپارٹی کا مولانا فضل الرحمن کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ ، ڈی چوک جانے کے فیصلے کی بھی مخالفت کردی ۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان کے دھرنے کی حمایت نہ کرنے کافیصلہ کیا ہے، پیپلزپارٹی کے مولانا فضل الرحمان
کے ڈی چوک کی طرف مارچ کی بھی مخالفت کردی،پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل نیئر بخاری نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے ڈی چوک جانے کی فیصلے کی حمایت نہیں کریں گے ،پیپلزپارٹی کا دھرنوںسے متعلق موقف واضح ہے ،نیئر بخاری نے کہا کہ لاک ڈاؤن اور شٹر ڈاؤن سے متعلق فیصلہ مشاورت سے کرینگے۔