اسلام آباد (آن لائن ، مانیٹرنگ ڈیسک) سابق صدرآصف علی زرداری کو جیل سے پمزہسپتال منتقل کرنے کا فیصلہ۔ نجی ٹی وی مطابق میڈیکل بورڈ نے آصف علی زرداری کو ہسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔
جیل حکام نے سابق صدر آصف علی زرداری کو جیل سے ہسپتال منتقل کرنے کے لیے ضلعی انتظامیہ کو خط لکھ دیادوسری جانب ضلعی انتظامیہ پمز ہسپتال کو سب جیل قرار دینے پر غور کر رہی ہے۔دوسری جانب احتساب عدالت نے سابق صدر آصف علی زرداری اور ان کی ہمشیراہ فریال تالپور کے جوڈیشل ریمانڈ میں 12 نومبر تک توسیع کردی ہے۔جج محمد بشیر نے جعلی اکائونٹس کیس کی سماعت کی جس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے دونوں رہنمائوں کو عدالت میں پیش کیا گیا تھا۔آصف زرداری کی جیل میں سہولیات فراہمی سے متعلق درخواست پر بھی سماعت ہوئی جس پر فیصلہ محفوظ کر لیا گیا ہے۔سابق صدر کے وکیل لطیف کھوسہ نے استدعا کی ان کے موکل کو جیل میں ذاتی مشقتی فراہم کیا جائے۔وکیل صفائی نے عدالت کو اپنایا کہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ کے باوجود زردرای کو اسپتال منتقل نہیں کیا گیا، جیل حکام سے آج پوچھا جائے کیوں عمل نہیں کیا جا رہا۔عدالت نے سابق صدر کو جیل میں سہولیات فراہم کرنے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے۔پیشی کے موقع پر ڈپٹی چئیر مین سینٹ سلیم مانڈوی والا، نفیسہ شاہ، شیری رحمان، بلاول بھٹو، آصفہ بھٹو، نیر بخاری اور پیپلزپارٹی کے دیگر رہنما ملاقات کے لیے عدالت پہنچے تھے۔