جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

ایف اے ٹی ایف کی کمزوریاں دور کرنے میں کتنا عرصہ لگے گا؟پابندیاں لگیں تو کیا ہوگا؟سابق وزیرتجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے انتباہ کردیا

datetime 20  اکتوبر‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سابق وزیر تجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ ایف اے ٹی ایف جن کمزوریوں کی نشاندہی کر رہی ہے اسے درست کرنے میں تو 2 سال لگ جائیں گے۔ایک انٹرویومیں سابق وزیر تجارت ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا ہے کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی تفصیلی رپورٹ 230 صفحات پر مشتمل ہے اور اراکین اسمبلی اسے غور سے پڑھیں۔ اس میں جو کمزوریاں سامنے لائی گئی ہیں جس میں ہمارے اداروں کی کمزوریاں اور وہاں کام کرنے والے

افراد کی نالائقیوں کے بارے میں ذکر ہے۔انہوں نے کہا کہ ایف اے ٹی ایف 35 ممالک کی آرگنائزیشن ہے جو چاہتا ہے ان کی بینکاری میں بلیک منی آ کر چھپ نہ جائے اسے وہ بے نقاب کرتے ہیں اور ان ممالک نے فنانشل نظام کو صاف کرنے کے اس میں شامل ممالک کو بھی درست کرنے کی کوشش کرتے ہیں، اب پوری دنیا کی بینکاری آپس میں جڑ چکی ہے۔ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ اگر ایف اے ٹی ایف پابندی لگاتی ہے تو پھر پاکستان کی تجارت پر فرق پڑے گا اور نگرانی سخت ہو جائے گی، جس کی وجہ سے پاکستان کی معیشت کو دھچکا لگے گا۔انہوں نے کہا کہ یہاں جن کمزوریوں کی نشاندہی کی جا رہی ہے اس کو تو بہتر کرنے میں ڈیڑھ سے 2 سال لگ جائیں گے،ہمارے اداروں کو تو ابھی تک منی لانڈرنگ کی سمجھ ہی نہیں ہے۔ محمد زبیر نے کہاکہ پاکستان نے ایک کامیاب پروگرام آئی ایم ایف کے ساتھ ختم کیا تھا تاہم اب پھر شروع کر دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ شرح سود سے تو آپ کی کوئی سرمایہ کاری نہیں ہو رہی اور پاکستان اسی کھیل میں چلا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کو شرح سود کم کرنے کی ضرورت ہے لیکن ہم نے اپنے پیر پر خود کلہاڑی مارنے کا فیصلہ کیا ہے۔ شرح سود کو کم کرنے کے بجائے بڑھایا جا رہا ہے۔ ہمارے ملک میں

بینک سرکار سے ایک کھرب روپے کمائیں گے اس میں ملک کو تو کوئی فائدہ نہیں ہے۔ڈاکٹر محمد زبیر نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کے سامنے ساری باتیں لائی جاتی ہیں تاہم وہ اسے سنجیدہ نہیں لیتے۔ ہمارے حکمران اصلیت کو دیکھنا نہیں چاہتے اس لیے معاملات خراب ہوتے جا رہے ہیں۔ ہمارے مسائل وزارت خزانہ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ ٹیکسوں کا نہیں ہے۔ مسئلہ پاکستانی حکومت کے اخراجات کا ہے جس میں کمی کے بجائے مزید اضافہ ہو رہا ہے جس میں سب سے بڑا مسئلہ

شرح سود کا ہے۔ شرح سود کے ہوتے ہوئے میں ہم بہتری کی جانب جا ہی نہیں سکتے۔سابق وزیر تجارت نے کہا کہ بجلی کے نظام میں بھی کرپشن موجود ہے جسے حکومت کو ختم کرنے کی ضرورت ہے۔ جس کی وجہ سے 12 فیصد بجلی کی قیمتوں میں کمی ہو سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی بڑھنے کا وزیر اعظم عمران خان نے نوٹس لیا ہے اور تمام وزرا کو طلب کر لیا ہے جب تک حکومت شرح سود میں کمی نہیں لائے گی اس وقت تک مہنگائی میں کمی نہیں آئے گی۔



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…